چین افغان قیادت کے تحت افغان امن عمل کا حامی ہے،چین

جمعہ 10 جولائی 2015 09:42

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جولائی۔2015ء)چین کا کہنا ہے کہ افغان حکام اور طالبان کے درمیان ملاقات سے افغانستان میں بہت جلد امن قائم ہونے کی امید ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ افغان عوام کے ذریعے مصالحاتی عمل کی حمایت کی ہے اور افغان حکام اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے، چین تمام فریقین سے رابطے میں رہا ہے، فریقین کے درمیان ملاقات مثبت عمل ہے اور امید ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے اس ملاقات سے بہترین ثمرات حاصل ہوں گے، افغان حکام اور طالبان کے درمیان پاکستان میں امن مذاکرات کا پہلا دور ہوا، افغان وزارت خارجہ کے مطابق امن کی طرف یہ پہلا قدم ہے۔

ذرائع کے مطابق امن مذاکرات کا دوسرا دور 15 اور 16 اگست کو قطر میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :