سابق سعودی وزیر خارجہ شہزاد سعود الفیصل انتقال کرگئے ،صدر ،وزیراعظم ، شہباز شریف ،عمران خان ،آصف علی زرداری سمیت دیگر شخصیات کا شہزاد سعود الفیصل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 10 جولائی 2015 09:41

ریاض/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جولائی۔2015ء) سابق سعودی وزیر خارجہ شہزاد سعود الفیصل75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ،صدر مملکت ممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ،تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان ،پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری سمیت دیگر شخصیات نے سابق سعودی وزیر خارجہ شہزاد سعود الفیصل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعرات کو عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزاد سعود الفیصل75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

سعود الفیصل کو 1975 میں سعودی وزیر خارجہ تعینات کیا گیا تھا۔انھیں دنیا میں طویل عرصے تک وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات رہنے کا اعزاز حاصل ہے ۔شاہ فیصل کے بیٹے 40 سعود الفیصل سال تک وزیر خارجہ رہے ۔سعود الفیصل کو دو ماہ قبل سعودی وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

شہزاد سعود الفیصل2 جنوری 1940 کو تائف میں پیدا ہوئے۔صدر مملکت ممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ،تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان ،پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری سمیت دیگر شخصیات نے سابق سعودی وزیر خارجہ شہزاد سعود الفیصل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔