چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے اسحاق ڈارکی ملاقات، قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی اوران کی بحالی سے متعلق امورپربات چیت

جمعہ 10 جولائی 2015 09:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جولائی۔2015ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی جی ایچ کیومیں ملاقات۔گزشتہ روزآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے جی ایچ کیومیں ملاقات کی ،اس دوران قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی اوران کی بحالی سے متعلق امورپربات چیت کی گئی ،جنرل راحیل نے زوردیاکہ قبائلی علاقوں کے آئی ڈی پیزکوباعزت طریقے سے واپسی اوران علاقوں میں ترقیاتی منصوبے جلدازجلدمکمل کرانے کے اقدامات کویقینی بنائے ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈارنے یقین دلایاکہ فاٹاکیلئے بجٹ میں رکھی گئی رقم کے پیش نظرقبائلی علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کوجلدمکمل کرادیں گے