سا بق صد ر زرداری سے تعلق کی دعویدار ڈاکٹرتنویرزمانی کونیویارک کے پاکستانی قونصلیٹ نے پانچ سال کاملٹی پل ویزاجاری کر دیا، طویل عرصے سے زیرالتواء درخواست پربھارتی ریاست حیدرآبادمیں پیداہونے والی ڈاکٹرزمانی کوپاکستانی مشین ریڈیبل پاسپورٹ بھی جاری کیا گیا

جمعرات 9 جولائی 2015 09:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جولائی۔2015ء)سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری اورپاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق کی دعویدارامریکی ڈاکٹرتنویرزمانی کونیویارک کے پاکستانی قونصلیٹ نے رمضان المبارک سے ایک دن قبل امریکی پاسپورٹ پرپانچ سال کاملٹی پل ویزاجاری کیاہے ،جبکہ طویل عرصے سے زیرالتواء درخواست پربھارتی ریاست حیدرآبادمیں پیداہونے والی ڈاکٹرزمانی کوپاکستانی مشین ریڈیبل پاسپورٹ بھی جاری کردیاہے ۔

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نیویارک کے ایک کارکن کی سفارش اورایک بااثرشخصیت کے دباوٴپرڈاکٹرتنویرزمانی کوپاسپورٹ جاری کیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق نیویارک کے پاکستانی قونصلیٹ میں نادراکے انچارج ایک بااثرسیاستدان نے پاسپورٹ جاری کرنے میں قوانین میں نرمی برتتے ہوئے پاسپورٹ جاری کیاجوکہ حساس اداروں کوجاری کرنے میں تامل برت رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ادھرسوشل میڈیاپرجاری ہونے والی ڈاکٹرزمانی کی پاسپورٹ کی درخواست میں تضادات پائے جارہے ہیں ،درخواست کی روسے وہ 1963ء میں بھارت میں پیداہوئیں جبکہ پاکستانی شہرت ظاہرکی گئی ،تعلیمی شعبے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ظاہرکی گئی جبکہ پیشے کے اعتبارسے وہ سرجن ہیں ،درخواست کی ادائیگی کے وقت وہ پوسٹن سیاچیوسٹن میں رہائش پذیرتھیں ،درخواست میں نپلوانیاکاپتہ ظاہرکیاگیاہے وہ امریکی شہرہیں مگردرخواست پاکستانی قونصلیٹ نے ڈاکٹرزمانی سے متعلق بھیجی گئی تھی ای میل کاجواب نہیں دیا

متعلقہ عنوان :