افغان طالبان پاکستان کے خلاف نہیں ہیں ،وزیر داخلہ کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تومیڈیا کے سامنے پیش کریں،حافظ سعید، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد داعش جیسی تنظیموں کو پاکستان اورافغانستان میں پروان چڑھایا جارہا ہے، پاکستان دنیا میں جلد ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گا۔ پاک بھارت دوستی کا دورگزر چکا‘ انڈیاکو خطہ کا تھانیداربنانے کی کوششیں بھی کامیاب نہیں ہو ں گی،پاکستانی میڈیابھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس اور عالم کفر کی سازشوں کے توڑ کیلئے بھرپور کردار اداکرے، افطار ڈنر کے موقع پرخطاب

جمعرات 9 جولائی 2015 09:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جولائی۔2015ء)امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدنے کہا ہے کہ افغانستان کے طالبان پاکستان کے خلاف نہیں ہیں ،وزیر داخلہ کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تومیڈیا کے سامنے پیش کردیئے جائے، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد داعش جیسی تنظیموں کو پاکستان اورافغانستان میں پروان چڑھایا جارہا ہے۔اتحادی ممالک میدانوں میں شکست کے بعد مسلمانوں کو آپس میں دست وگریباں کرنا چاہتے ہیں۔

یہ جنگ کاآخری راؤنڈ ہے‘ بھارت،امریکہ اور ان کے اتحادی سب ناکام ہو رہے ہیں۔ پاکستان دنیا میں جلد ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گا۔ پاک بھارت دوستی کا دورگزر چکا‘ انڈیاکو خطہ کا تھانیداربنانے کی کوششیں بھی کامیاب نہیں ہو ں گی۔بیرونی قوتیں اسلام و پاکستان کیخلاف سازشوں کیلئے میڈیا کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی میڈیابھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس اور عالم کفر کی سازشوں کے توڑ کیلئے بھرپور کردار اداکرے۔

وہ مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پرخطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعةالدعوة کے ترجمان محمدیحییٰ مجاہد، جماعةالدعوة فیصل آباد کے مسئول فیاض احمد و دیگر بھی موجود تھے۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ افغانستان میں اتحادیوں کی شکست پر دنیاکامنظر بدل رہا ہے۔

ان کی پالیسیاں تبدیل اور سازشیں گہری ہو رہی ہیں۔ اتحادی ممالک نے پہلے پاکستان کوبیس بناکرافغانستان پر جنگ مسلط کی اور اب افغانستان کو بیس بنا کر پاکستان کومیدان جنگ بنایا جارہا ہے۔ یہاں تخریب کاری وخودکش حملے ، بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں پروان چڑھانا اور کراچی، وزیرستان میں جوکچھ ہوا‘ یہ سب کچھ اسی جنگ کا حصہ ہے۔ ان سب حقائق کوغورسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کوآپس میں دست وگریباں کر دیاجائے۔اتحادی ممالک افغانستان پر قبضہ کرکے خلیج کے وسائل پر بھی قابض ہونا چاہتے تھے لیکن کامیاب نہیں ہو سکے۔انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ افغانستان پاکستان کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔ انڈیا بھی جلد یہاں سے نکل جائے گا۔ افغانستان کی سرزمیں پر اس کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جتنی تخریب کاری ودہشت گردی ہے‘وہ سب اس لئے ہے کہ صلیبی، ہندو اور یہودی پاکستان کو ایک مضبوط قوت اورعالم اسلام میں اتحادویکجہتی کاماحول نہیں دیکھنا چاہتے یہی وجہ ہے کہ وہ اب مذموم سازشوں پر اتر آئے ہیں اور دیگر ملکوں کی طرح مسلمانوں کے روحانی مرکز سعودی عرب کو بھی نقصانات سے دوچار کرنے کیلئے یمن میں بغاوت کو ہوادی گئی ہے لیکن اللہ کاشکر ہے کہ اب مسلمان دشمنان اسلام کی سازشوں کو سمجھ رہے ہیں‘ جلد ان شاء اللہ یہ سب سلسلے ختم ہو جائیں گے۔

حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکہ کی قیادت میں افغانستان پر حملہ کرنے والا دنیا کاسب سے بڑا فوجی اتحاد شکست دوچارہوچکا ۔وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی ناکامی کاذمہ دار پاکستان ہے ‘ اسلئے وہ درپردہ پاکستان سے انتقام لینے کی سازشیں کر رہے ہیں اور جو کام خود نہیں کر سکے وہ انڈیا سے لینا چاہتے ہیں۔ اتحادی ممالک کہتے ہیں کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہے ہم پوچھتے ہیں کہ تم بھی توافغانستان پر حملہ کے بہانے پاکستان پر قبضہ کے خواب دیکھ رہے تھے اور اس ملک کواپنی کالونی سمجھتے ہوئے حق و انصاف کی بات سننے کیلئے تیار نہیں تھے۔

اگر پاکستانی قیادت نے اپنے دفاع کیلئے پالیسیاں بنائیں تو ایک آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے یہ اس کا حق تھا۔ انہوں نے کہاکہ صلیبی، یہودی و ہندو اس بات سے سخت پریشان ہیں کہ آنے والے وقت میں اسلام دنیاکی سب سے بڑی قوت بن کر ابھرنے والاہے۔ مسلمان اپنے قدموں پرکھڑے اور دنیامیں ایک مضبوط قوت بن رہے ہیں۔ انہیں خطرہ ہے کہ وہ باطل نظام اورڈھانچے جو انہوں نے بہت محنت سے مسلمان ملکوں میں قائم کئے تھے ‘ باقی نہیں رہیں گے۔

کمیونزم کی طرح سرمایہ دارانہ نظام بھی بکھر جائے گا اوران کی موجودہ حیثیت باقی نہیں رہے گی۔انہوں نے کہاکہ اتحادیوں نے اسامہ کے بہانے افغانستان پر حملہ کرکے سات لاکھ افغان مسلمانوں کو شہیدکر دیا، اسی طرح عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا الزام لگا کر دس لاکھ عراقی مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا۔ کشمیر، برما اور فلسطین سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

ہندو،صلیبی و یہودی جو چاہتے ہیں کرتے ہیں کوئی ان کاہاتھ روکنے والا نہیں ہے۔ سب پابندیاں صرف مسلمانوں کیلئے ہیں۔ جو لوگ اور تنظیمیں ملک وملت اور اسلام کے دفاع کی بات کرتی ہیں نام نہادعالمی امن کے ٹھیکیدار‘ ان کا وجود کسی صورت برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت سخت تکلیف دہ صورتحال سے گزر رہا ہے مگرہم سمجھتے ہیں یہ سب کچھ وقتی ہے۔ مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں اسلام دنیاکی سب سے بڑی قوت بن کر ابھررہاہے۔