الطاف حسین کا کراچی میں رینجرز آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ ،ججز پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرائے، الطاف حسین

جمعرات 9 جولائی 2015 09:48

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جولائی۔2015ء ) متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کو کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر شدید تحفظات ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ رینجرز کراچی میں اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے اب یہ معاملہ اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ اب صوبے میں رینجرز کے اختیارات پر عوامی ریفرنڈم کرایا جائے اور عوامی رائے کے مطابق رینجرز کو اختیارات دیئے جائیں بدھ کے روزلندن سے جاری بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کہ مدت ختم ہو گئی ہے اب رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لئے عوامی ریفرنڈم کرایا جائے ۔

ریفرنڈم کے لئے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے جو عوامی ریفرنڈم کرے اور عوامی رائے کے مطابق توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیر مملکت عبدالقادر بلوچ کا ر ینجرز کے حق میں بیان جھوٹ پر مبنی ہے رینجرز کراچی میں صرف اپنے اختیارات ایم کیو ایم کے کارکنوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کو کراچی میں رینجرز کی جانب سے آپریشن پر شدید تحفظات ہیں اور رابطہ کمیٹی تو رینجرز آپریشن کو ایم کیو ایم مخالف آپریشن قرار دے چکی ہے ۔