اقتصادی راہداری منصوبہ سبوتاژ کرنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ،”را“ نے 4رکنی ٹیم پر مشتمل نیا سیٹ اپ تشکیل دیدیا،انیل دھشمنا کی سربراہی میں راجیشو سنگھ، جے ایس رمیش ،ویوک جوہری ٹیم میں شامل،4 رکنی ٹیم گوادر ایکسپریس وے،بلوچستان،پنجاب اور سندھ میں اقتصادی راہداری منصوبے کودہشت گردانہ کارروائیاں سے ناکام بنائیں گی،رپورٹ

جمعرات 9 جولائی 2015 09:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جولائی۔2015ء)بھارت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے خوفناک منصوبہ تشکیل دے دیا ہے ،بھارتی کی خفیہ ایجنسی”را“ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازع بنانے کیلئے 4 رکنی ٹیم پر مشتمل نیا سیٹ اپ تشکیل دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھار ت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالفت اور دشمنی کاثبوت دیتے ہوئے اس منصوبے کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی خفیہ ایجنسی ” را“ کو سونپ دی گئی ہے،بھارتی خفیہ ایجنسی نے انیل دھشمنا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اورانہیں پاک چین اقتصادی راہداری کو متنازع بنانے کیلئے مختلف ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں،چار رکنی کمیٹی میجر جنرل راجیشو سنگھ،جے ایس رمیش ،ویوک جوہری پر مشتمل ہوگی۔

(جاری ہے)

میجر جنرل راجیشو سنگھ کے ہمراہ2 جوائنٹ سیکرٹری بھی ہمراہ ہوں گے جو تمام عسکری امور کی نگرانی کریں گے جبکہ میجر جنرل راجیشو سنگھ کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ بنانے کیلئے گوادر ایکسپریس وے پردہشت گردانہ کارروائی کاٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔جے ایس رمین کو بلوچستان میں پاک چین منصوبے کو متنازع بنانے کیلئے ٹاسک سونپا گیا ہے جبکہ ویوک جوہری سندھ اور پنجاب میں پاک چین اقتصادی منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے اپنا حربہ استعمال کریں گے،انیل دھشمنا کو4 رکنی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے جو تمام کارروائیوں کی ایک جامع رپورٹ بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کو پیش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :