”را“ سے سیاسی جماعت کو فنڈنگ پر حکومت کام کررہی ہے، وزیر داخلہ، لندن سے بھی منی لانڈرنگ پر رپورٹ مانگی گئی ہے ،این جی اووز کی رجسٹریشن ،فنڈنگ ،علاقہ کاتعین 3ماہ میں آ ن لائن سسٹم مکمل کرلیا جائے گا،سندھ میں رینجرز کارروائیوں پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے تاہم رینجرز سیاست جماعت نہیں اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے کہنے پر کام کررہی ہے، 22سال سے سندھ میں رینجرز ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری ،جرائم خاتمہ کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ کرکام کررہی ہے کردار کشی کی اجازت نہیں دی جائے گی ،ایف آئی اے کو سندھ میں اختیارات اس جگہ دئیے گئے جہاں صوبائی پولیس نہیں پہنچ سکتی وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کے بعد رینجرزسندھ توسعی معاملہ امید ہے حل ہو جائے گا ،عمران فاروق قتل کیس میں سکارڈ لینڈ یارڈ اور پاکستانی جے آئی ٹی مل کرکام کررہے ہیں معظم علی سے تفتیش مکمل ہو گئی مزید ایک ملزم سے تفتیش ایک روز میں مکمل ہو گی جبکہ تیسرے ملزم تک رسائی کا فیصلہ عید الفطر کے بعد مشاورت سے کیا جائے گاپریس کانفرنس

جمعرات 9 جولائی 2015 09:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ”را“ سے سیاسی جماعت کو فنڈنگ پر حکومت کام کررہی ہے لندن سے بھی منی لانڈرنگ پر رپورٹ مانگی گئی ہے ،این جی اووز کی رجسٹریشن ،فنڈنگ ،علاقہ کاتعین 3ماہ میں آ ن لائن سسٹم مکمل کرلیا جائے گا،سندھ میں رینجرز کارروائیوں پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے تاہم رینجرز سیاست جماعت نہیں اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے کہنے پر کام کررہی ہے، 22سال سے سندھ میں رینجرز ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری ،جرائم خاتمہ کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ کرکام کررہی ہے کردار کشی کی اجازت نہیں دی جائے گی ،ایف آئی اے کو سندھ میں اختیارات اس جگہ دئیے گئے جہاں صوبائی پولیس نہیں پہنچ سکتی وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کے بعد رینجرزسندھ توسعی معاملہ امید ہے حل ہو جائے گا ،عمران فاروق قتل کیس میں سکارڈ لینڈ یارڈ اور پاکستانی جے آئی ٹی مل کرکام کررہے ہیں معظم علی سے تفتیش مکمل ہو گئی مزید ایک ملزم سے تفتیش ایک روز میں مکمل ہو گی جبکہ تیسرے ملزم تک رسائی کا فیصلہ عید الفطر کے بعد مشاورت سے کیا جائے گایہ بات انہوں نے گزشتہ روز پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا مزید کہنا تھاکہ عمران فاروق قتل کیس میں سکارڈ لینڈ یارڈ ٹیم کی واپسی ، سات رکنی ٹیم ،تفتیش مکمل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں میڈ یا خبر کی تصدیق کے بعد شائع کرے ،غلط خبروں کی اشاعت کے باعث لندن پولیس نے خط بھی لکھا ہے کیس کی نذاکت کو سمجھتے ہوئے احتیاط برتی جائے کیس متاثر ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں جیلوں سمیت ہائی پروفائل سیکورٹی بھی پاکستان رینجرز کے پاس ہے اگر صوبائی حکومت اس ا قدام کو ازخود سرانجام دے سکتی ہے تو رینجرز معاہدہ میں توسعی نہ کی جائے ۔

رینجرز سندھ میں قانون ،ضابطہ کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف صف آراء ہیں رینجرز پاکستان کی افواج ہے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے میڈیا پر بیانوں کے ذریعے متنازع بنایا جارہاہے۔ عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے انتہائی اختیاط کی ضرورت ہے لندن میں جیوری سسٹم ہے جہاں سے پاکستان میں غلط خبروں کی باعث ایک خط کے ذریعے انتباہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این جی اووز کے حوالے سے وزارت داخلہ نے چھ ماہ میں فنڈنگ ،رجسٹریشن ،علاقے کا تعین سمیت تمام امور مکمل کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ تین ماہ میں تمام کام پوری دنیا میں دیکھا جاسکے گا کسی کو تحفظ نہیں ہو گا۔