سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی کرپشن ہورہی ہے ، وہاں پر نیب اور ایف آئی اے کوئی کارروائی نہیں کررہے ؛رحمان ملک

بدھ 8 جولائی 2015 10:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔8 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی کرپشن ہورہی ہے ، وہاں پر نیب اور ایف آئی اے کوئی کارروائی نہیں کررہے ، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات آئین کے مطابق ہونے چاہیے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قانون سازی کے لیے دو سے تین ماہ کا وقت دے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے پاس اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا مسئلہ آیا تھا اس کو غور وفکر کرنے کے بعد اس کو سینٹ میں بھیج دیا او چیئرمین سینٹ نے واضح طور پر اس پر فیصلہ دیا ہے انہوں نے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے کی طرف سے جو کارروائی سندھ کیخلاف کی جارہی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا مقصد سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی کردار کشی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے حال ہی میں بیان دیا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے کی کارروائی صرف سندھ کیخلاف نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لئے ہے انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں میں بھی کرپشن ہورہی ہے وہاں پر کوئی کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے میرے پاس ان صوبوں میں ہونے والی کرپشن کی لسٹ موجود ہے جو کسی بھی وقت دینے کے لیے تیار ہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے بڑے مسائل جو ابھی ختم نہیں ہوئے اور ہم ڈی جی بٹ کے مسئلے کا ذکر کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :