عالمی رہنما ناخواندگی کے خاتمے کیلئے متحدہوجائیں تاکہ دنیاکورہنے کیلئے بہترجگہ بنایاجاسکے،نوازشریف،چیلنجزکے باوجودپاکستان تعلیم کواولین ترجیح دے رہاہے،ہم اپنے دورحکومت میں تعلیم کابجٹ 4فیصدتک لے جائیں گے ،معیارتعلیم اوراساتذہ کی تربیت اورتکنیکی تعلیم ہماری ترجیحات ہیں ،تاہم دنیاسے ناخواندگی کے خاتمے کیلئے عالمی اتحادکی ضرورت ہے،اوسلومیں تعلیم کے موضوع پرسربراہ اجلاس سے خطاب

بدھ 8 جولائی 2015 09:55

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔8 جولائی۔2015ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے عالمی رہنماوٴں پرزوردیا ہے کہ ناخواندگی کے خاتمے کے لئے متحدہوجائیں تاکہ دنیاکورہنے کے لئے ایک بہترجگہ بنایاجاسکے۔ اوسلومیں ترقی کے لئے تعلیم کے موضوع پرسربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ویراعظم نے کہاکہ چیلنجزکے باوجودپاکستان تعلیم کواولین ترجیح دے رہاہے اورہم اپنے دورحکومت میں تعلیم کابجٹ 4فیصدتک لے جائیں گے ،تعلیم کے فروغ کیلئے عالمی کوششوں کاحصہ بننے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معیارتعلیم اوراساتذہ کی تربیت اورتکنیکی تعلیم ہماری ترجیحات ہیں ،تاہم دنیاسے ناخواندگی کے خاتمے کیلئے عالمی اتحادکی ضرورت ہے ۔

انہوں نے اپنے ویژن اورتعلیم کے لئے حکومتی اقدامات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں سکولوں میں داخل ہونے والے بچوں کی تعدادمیں6لاکھ کااضافہ ہواہے ،جبکہ شرح خواندگی بھی2فیصدبڑھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین اوردہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن سے نقل مکانی کرنے والوں کی وجہ سے مشکلات ہیں ہم ان پراربوں روپے خرچ کررہے ہیں اوران کے بچوں کی تعلیم بھی یقینی بنارہے ہیں ،ہم دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں تعلیم پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ 2005ء کے زلزلے اور2010ء کے شدیدسیلاب میں ہزاروں سکول تباہ ہوئے جبکہ دیگرہزاروں سکولوں میں متاثرین کوپناہ دیناپڑی جس سے تعلیم متاثرہوئی ہم اپنے تجربات دنیاسے شیئرکرناچاہتے ہیں ۔وزیراعظم محمدنوازشریفتعلیم کے موضوع پرپینل مباحثے میں بھی شریک ہوئے ،لبنان کے وزیرتعلیم کینیڈاکے نائب وزیر،افغان پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر،انسانی امدادکے لئے یورپی یونین کے کمشنریوایس ایف کے ایگزیکٹوڈائریکٹراورناروے میں بچوں کے تحفظ کی غیرسرکاری تنظیم کے سیکرٹری جنرل سمیت مختلف ممالک کے سربراہان بھی اس مباحثے میں شریک ہوئے

متعلقہ عنوان :