ایان علی پر 12 ویں مرتبہ عدالت میں پیشی کے باوجودبھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے ملزمہ کو 13 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا ، ایان علی نے میڈیا پر خبروں کی اشاعت پر عدالت میں شکایات کے انبار لگاتے ہوئے من گڑت خبروں کی اشاعت روکنے کے لیے نئی درخوست دائر کر دی

منگل 7 جولائی 2015 10:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جولائی۔2015ء) کرنسی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی پر 12 ویں مرتبہ عدالت میں پیشی کے باوجودبھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔ راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ملزمہ کے وکیل کے اعتراضات کے باعث فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو موخر کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی ہے ۔

عدالت نے ملزمہ کو مزید 13 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا ہے ۔ جبکہ ملزمہ نے میڈیا پر خبروں کی اشاعت پر عدالت میں شکایات کے انبار لگاتے ہوئے من گڑت خبروں کی اشاعت روکنے کے لیے نئی درخوست دائر کر دی ہے ۔۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کرنسی سمگلنگ میں گرفتار سپر ماڈل ایان علی راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رنا آفتاب احمد کے سامنے پیش کیا گیا ہے ماڈل ایان علی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری موکل کے خلاف فرد جرم عائد کرنا ناانصافی ہے کیونکہ ابھی تک کسٹم حکام کی جانب سے مکمل چلان پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی ہمیں مکمل دستاویزات دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مقدمہ میں نامزد دو ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے جب تک دیگر نامزد ملزمان گرفتار نہ ہوں میری موکل پر فرد جرم عائد نہ کیا جائے ۔ سردار لطیف کھوسہ کے دلائل پر کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا اعتراض بلاجواز ہے مگر پھر بھی قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے آپ کے اعتراضات کو دور کیا جائے گا ۔

عدالت نے چلان کی مکمل دستاویزات ماڈل ایان علی اور وکیل کے دستخط اور انگھوٹھوں کے ساتھ ان کے حوالے کر دیئے ہیں اور عدالت نے کہا ہے کہ اب آپ کا اعتراض دور ہو جانا چاہئے ۔ عدالت نے ماڈل ایان علی کے وکیل کے اعتراضات دور کرتے ہوئے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو موخر کرتے ہوئے ملزمہ کو 13 جولائی تک مزید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا ہے اب ملزمہ پر فرد جرم 13 جولائی کو عائد کی جائے گی اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر ے گی درخواست پرسماعت بھی 13 جولائی کو ہو گی ۔

دریں اثناء میڈیا اور سوشل میڈیا پر تنقید پر ماڈل ایان علی نے عدالت میں شکایت کے انبار لگا تے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا اور میڈیا پر من گھڑت پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے عدالت میرے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو بند کروائے ۔ ماڈل ایان علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے میرا نام سیاسی شخصیات سے جوڑا جا رہا ہے میرا کسی بھی سیاسی جماعت یا شخصتی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

کرنسی ملک سے باہر لے جانے پر پابندی کا علم نہیں تھا اور نہ ہی کرنسی سمگل کی ہے میرا ذاتی پیسہ ہے اور ہر طرح سے قانونی رقم ہے کسی غیر قانونی طریقے سے رقم نہیں بنائی ۔ کرنسی سمگلنگ کے الزام میں 16 ، 16 کروڑ اور 24 ، 24 کروڑ روپے والوں کی ضمانت ہو چکی ہے میرے کیس کو بلاوجہ اچھالا جا رہا ہے ۔ مجھے سیاسی شخصیات کے نام سے جوڑ کر بلاوجہ بدنام کیا جا رہا ہے حالانکہ خواتین کو ضمانت کا قانونی حق حاصل ہے میرا بنیادی حقوق غضب کیا جا رہا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ مجھے ضمانت پر رہا کیا جائے اور میرے خلاف سوشل میڈیا اور میڈیا پر جاری مہم کو رکوایا جاےئے ۔

من گھڑت پروپگنڈے سے میری ساکھ متاثر ہو رہی میں مستقبل تباہ ہو رہا ابھی میر کام کام عروج کا وقت ہے میں ساتھ زیادتی نہ کی جائے ۔ میں پاکستانی ہوں پاکستانی قوانین اور عدالتوں کا احترام کرتی ہوں ملک سے نہی بھاگوں گی ۔ایان علی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ مجھے میڈیا پر بدنام کیا جا رہا ہے عدالت میڈای کی خبروں کی اشاعت سے روکے اور میری درخواست پر مقدمہ درج کر کے من گھڑت خبریں چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

ماڈل ایان علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں چار ماہ سے اس لیے خاموش رہی کے شاہد مجھے عدالت سے انصاف مل جائے لیکن ایسا ابھی تک نہیں ہوا میر ی چیف جسٹس آف پاکستان اور حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :