پاک بھارت انٹیلی جنس شیئرنگ ہونی چاہئے ،ماضی میں ایساکرنے سے بہت فائدہ ہواتھا،اے ایس دلت، میرے انٹرویوکے ذریعے جوانکشافات محض اتفاق ہے، ایم کیوایم کی کہانی بارے لندن کے انگریزہی بہترجانتے ہیں،انٹرویو

منگل 7 جولائی 2015 09:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جولائی۔2015ء)بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے مابین انٹیلی جنس شیئرنگ ہونی چاہئے ،ماضی میں ایساکرنے سے بہت فائدہ ہواتھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزایک نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ 2004ء میں بھارت اورپاکستان قریب آگئے تھے اورتعلقات میں پیش رفت ہوئی تھی لیکن پھرتعلقات میں دراڑآگئی ،پاکستان اوربھارت کیلئے انٹیلی جنس شیئرنگ اچھی ثابت ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ روس کے دورہ میں وزیراعظم نوازشریف اورنریندرمودی کی اگرملاقات ہوئی تواس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی کتاب میں ملکی رازافشاء نہیں کئے ،انٹیلی جنس ایجنسیوں کواپناکرداراداکرناچاہئے اوردونوں ممالک کوقریب آناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ میرے انٹرویوکے ذریعے جوانکشافات سامنے آتے ہیں وہ محض اتفاق ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی کہانی بارے لندن کے انگریزہی بہترجانتے ہیں

متعلقہ عنوان :