عمران خان اور ریحام خان سے مولانا طارق جمیل اور ان کی اہلیہ کی ملاقات ، مولانا طارق جمیل نے دین اسلام کے حوالے سے تبلیغ کی، ملکی سلامتی کیلئے دعا

منگل 7 جولائی 2015 09:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان سے مولانا طارق جمیل اور ان کی اہلیہ کی ملاقات ۔ ملاقات میں مولانا طارق جمیل نے دین اسلام کے حوالے سے تبلیغ کی اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے افطارڈنر کی دعوت پر مولانا طارق جمیل اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ بنی گالہ پہنچے جہاں پر عمران خان نے باہر آکر طارق جمیل کااستقبال کیا اور افطارڈنر عمران خان کی جانب سے مولانا طارق جمیل کی خدمت میں مختلف لذیز کھانے اور مشروبات پیش کئے گئے جن پر مولانا طارق جمیل نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا افطار ڈنر کے بعد مولانا طارق جمیل نے نماز مغرب بھی ادا کرائی اور نماز کے بعد دین اسلام کی تبلغ سے بھی روشناس کرایا ۔