بلاول بھٹو کو والد نے پارٹی امور چلانے کی جزوی اجازت دے دی ،زرداری کا سندھ میں عہدیداروں کو فارغ کرنے کے اختیارات دینے سے انکار

منگل 7 جولائی 2015 09:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ان کے والد آصف علی زرداری نے صرف جزوی طور پر پارٹی امور چلانے کی اجازت دے دی ہے تاہم سندھ میں عہدیداروں کو فارغ کرنے کے اختیارات نہیں دیئے گئے ہیں ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آخر کار سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیئرمن آصف علی زرداری نے پارٹی امور چلانے کے لئے چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو کو کچھ اختیارات دیئے تاکہ وہ کچھ فیصلے کر سکے اور اپنی دانش اور فراست کو بروئے کار لا سکے ۔

تاہم انہیں اپنے طور پر پارٹی میں کسی کو ھائر یا فائر کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔اس سے قبل آصف علی زرداری کہ چکے ہیں کہ ان کے بیٹے کو سیاسی طور پر بالغ اور پختہ ہونے کے لئے وقت درکار ہے او ان سے کہا کہ مناسب وقت کا انتظار کیا جائے اس کے بعد پارٹی کی بھگ دوڑ ان کے ہاتھ میں تھما دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

زرداری کے ایک ساتھی کا کہنا ہے کہ نوجوان بلاول کو ایک خاص مینڈیٹ دیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ سندھ حکومت اور پارٹی کے معاملات دکھیں تے گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کی میٹنگز کی ہیں اور بلاول نے سندھ حکومت کو کہا ہے کہ وہ خود کو بہتر کرے اور پنجاب کے پارٹی رہنماؤں کی بات بھی سنی ہے اور انہیں عید تک انتظار کرنے کو کہا ہے جس کے بعد وہ اہم فیصلے کریں گے ۔

دریں اثناء آصف علی زرداری کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ بلاول پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں اور اب وہ پارٹی امور میں فعال ہو گئے ہیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجہ ریاص نے کہا ہے کہ بلاول عید کے بعد ہر مہینے لاہور کا دورہ کیا کریں گے اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقات کریں گے