اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں سے ملکی و غیر ملکی این جی اوز کے اکاوٴنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

پیر 6 جولائی 2015 09:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء)اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کے حکم پر تمام بینکوں سے ملکی و غیر ملکی این جی اوز کے اکاوٴنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام بینکوں سے ملکی و بین الاقوامی این جی اوز کے اکاوٴنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ این جی اوز کی ملکی و غیر ملکی فنڈنگ کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔واضح رہے کہ این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے کسی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور عدالت نے حکومت کی جانب سے این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے اقدامات نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔