عمران خان مسٹر یو ٹرن خان ہیں،شرجیل انعام میمن، دھرنے میں ناکامی کے بعد وہ بوکھلاگئے، چیئرمین پی ٹی آئی غلط فہمی میں نہ رہیں زرداری پاکستان واپس نہیں آئیں گے، ،ر وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ

پیر 6 جولائی 2015 09:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دھرنے میں ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔عمران خان دھرنا لگا کر یہ سوچ رہے تھے کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم بن جائیں گے اور منتخب حکومتوں کو گرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

عمران خان اصل میں مسٹر یو ٹرن خان ہیں۔عمران خان کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ آصف علی زرداری پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کو مکمل طور پر ناکامی ہوئی اور کوئی بھی سازش ان کی کام نہ آئی تو اب وہ دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف گند اچھال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے قبل عمران خان خود اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھ لیں۔

عمران خان کا ماضی اور حال دونوں داغدار ہے اور عوام ان کے بے ہودہ بیانات کو نہیں بھولی ہے، جو انہوں نے ملک کے اہم اداروں کے بارے میں دئیے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ آصف علی زرداری پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخواہ کو پیرس بنانے کے دعوے آج سب کے سامنے عیاں ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی یہ بدقسمتی ہے کہ ان کے تمام الزامات جھوٹ ثابت ہوتے ہیں اور انہیں یوٹرن کی پالیسی اپنانا پڑجاتی ہے۔