کوئٹہ ، باچاخان چوک پربم دھماکہ 1،شخص جاں بحق، دوخواتین اورایک بچے سمیت 18افرادزخمی ، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، کئی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کوجزوی نقصان پہنچا، فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا، مشکوک شخص گرفتار ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے بم دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی

پیر 6 جولائی 2015 09:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں باچاخان چوک پربم دھماکہ 1شخص جاں بحق دوخواتین اورایک بچے سمیت 18افرادزخمی ہوگئے زخمیوں میں ایک خاتون سمیت چارافراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے کئی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کوجزوی نقصان پہنچادھماکے کی آوازدوردورتک سنی گئی ایف سی ،پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈموقع پرپہنچ گئی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لیکردھماکے کی جگہ سے ایک مشکوک شخص کوحراست میں لے لیاوزیراعلیٰ بلوچستان نے باچاخان چوک پرہونیو الے بم دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی پولیس کے مطابق اتوارکی شام کوئٹہ کے مصروف ترین شاہراہ باچاخان چوک پراس وقت زورداربم دھماکہ ہواجب لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2خواتین اورایک بچے سمیت 18افرادجن میں عزیز اللہ،صائمہ بی بی،عبداللہ شاہ،نوراحمد،نسیم شاہ،عبدالقادر،یونس ،شعیب خان ،عبدالصمد،آدم خان،عابد،فدامحمد،عبدالولی اورنیک زادہ شامل ہے چارزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کوفوری طورپرسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اورپولیس موقع پرپہنچ گئے دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اورکئی گاڑیوں،موٹرسائیکلوں اوررکشوں کوبھی نقصان پہنچاپولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کوحراست میں لیکرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایاکہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ کہناقبل ازوقت ہے شواہد کواکٹھے کررہے ہیں دھماکے کی نوعیت کے بارے میں جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کاخاتمہ کردیااب دہشت گردوں کاٹارگٹ عام لوگوں کونشانہ بناناہے واقعہ کے بعدکوئٹہ شہرمیں سیکورٹی سخت کردی گئی حکومت کی جانب سے روایتی اورغیرروایتی طریقے بھی امن وامان کوکنٹرول نہیں کرسکابم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم دھماکے میں 5کلودھماکہ خیزمواداستعمال کیاگیاتھادھماکے میں جاں بحق شخص کی لاش کی پاؤں کٹی ہوئی ہے اورلاش ناقابل شناخت ہے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے باچاخان چوک پرہونے والے بم دھماکوں میں ایک شخص کی ہلاکت اور18افراد کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے باچاخان چوک پرہونیوالے بم دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی اورسیکورٹی انتظامات مزیدسخت اورزخمیوں کوعلاج کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔