ایم کیوایم سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا،سرفرازمرچنٹ ،لیک ہونے والاپیپرلندن پولیس کی تفتیشی دستاویزہے جس سے میراکوئی تعلق نہیں،دستاویزایم کیوایم کے 2سینئررہنماوٴں نے لیک کی ،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 4 جولائی 2015 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جولائی۔2015ء)منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردارسرفرازمرچنٹ کاکہناہے کہ ایم کیوایم سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا،لیک ہونے والاپیپرلندن پولیس کی تفتیشی دستاویزہے جس سے میراکوئی تعلق نہیں،دستاویزایم کیوایم کے 2سینئررہنماوٴں نے لیک کی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سرفرازمرچنٹ کاکہناتھاکہ انہوں نے ایم کیوایم سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا،جوپیپرلیک ہواہے وہ لندن پولیس کی تفتیشی دستاویزہے اوراس دستاویزسے ان کاکوئی تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لندن پولیس کی فائینڈنگ میرے لئے بھی تعجب کاباعث ہے ،میں نے لندن پولیس کواپنے سیکورٹی خدشات سے آگاہ کردیاہے ،پاکستان میں بھی میری فیملی کوسیکورٹی خدشات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خالدمقبول صدیقی کامیرے حوالے سے بیان افسوسناک ہے

متعلقہ عنوان :