آزاد کشمیر میں چینی فوج کی موجودگی بارے رپورٹیں بے بنیاد ہیں ، چین ، ذکی الرحمن لکھوی بارے بھارت کے ساتھ بات چیت کی جائے گی ، چینی ترجمان وزارت خارجہ

جمعہ 3 جولائی 2015 09:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جولائی۔2015ءِ) چین نے آزاد کشمیر میں اپنی فوج کی موجودگی کو مسترد کردیا اور ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی کے معاملے پر بھارت کے ساتھ مشترکہ انسداد دہشتگردی میکنزم میں بات چیت کی جائے گی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے نائب ڈائریکٹر جنرل ہیوانگ ایگزلیانگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں پانچ ہزار چینی فوجیوں کی موجودگی بارے رپورٹیں بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار فوجی تعداد میں تو بہت بڑی ہے آج کے دور میں ایک ایک چیونٹی بھی کئی موجود ہو تو اس کا بھی آسانی سے سراغ لگایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ آج کے جدید مشینری دور میں کسی بھی ملک کی فوج خفیہ طورپر کئی سے بھی موجود نہیں رہ سکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت اور چین دونوں دہشتگردی سے متاثرہ ملک ہیں اور اس لعنت سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کی تمام اقسام کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مشترکہ انسداد دہشتگردی میکنزم کے تحت ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی بارے بھی بھارت کے ساتھ بات چیت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھارت کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :