سیلاب کیس،ہزاروں انسانی جانوں کا معاملہ ہے جس کو بلانا پڑا بلائیں گے،سپریم کورٹ، بھارت پانی کی معلومات فراہم نہیں کرتا، انجینئر ظفراقبال ،حکومت کو کیسے حکم دے سکتے ہیں کہ بھارت سے معلومات حاصل کی جائیں،لوگوں کو سامان سر پر اٹھا کر پھرتے دیکھا ہے زندگی اور جائیداد کا تحفظ بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے،جسٹس ثاقب نثار،آئندہ لائحہ عمل کی تیاری کیلئے چیرمین این ڈی ایم اے، وفاقی فلڈ کمیشنر،سیکرٹری پانی و بجلی،سیکرٹری ریلوے سمیت دیگرطلب

جمعہ 3 جولائی 2015 08:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جولائی۔2015ءِ )سپریم کورٹ میں سیلاب سے متعلقہ مقدمے کی سماعت کے دوران جمعرات کے روزجسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی نوعیت کے معاملے میں عدالت کیسے حکومت کو حکم دے سکتی ہے کہ بھارت پر دباؤ ڈال کر معلومات حاصل کی جائیں ہزاروں انسانی جانوں کا معاملہ ہے جس کو بلانا پڑا عدالت بلائے گی سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے میں نے لوگوں کو سامان سر پر اٹھا کر پھرتے دیکھا ہے زندگی اور جائیداد کا تحفظ بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے انھوں نے یہ ریمارکس گزشتہ روزدیئے ہیں، عدالت نے آئندہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر لائحہ عمل کی تیاری کے لیے چیرمین این ڈی ایم اے وفاقی فلڈ کمیشن،سیکرٹری پانی و بجلی،سیکرٹری ریلوے،کمشنر برائے انڈس واٹر ٹریٹی، ڈی جی میٹ چاروں صوبائی ڈی جی زراعت اٹانی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل کوطلب کیاہے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت وفاقی فلڈ کمیشن کے سینئر انجینر ظفرا قبال نے عدالت کو بتایا کہ بھارت کی جانب سے پانی سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کی جا رہی،جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ معاملہ سیاسی نوعیت کا ہے،عدالت کیسے حکومت کو حکم دے سکتی ہے کہ بھارت پر دباؤڈال کر معلومات حاصل کی جائیں ہزاروں انسانی جانوں کا معاملہ ہے جس کو بلانا پڑا عدالت بلائے گی،،کراچی لاہور اور اسلام آباد میں رہنے والے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے میں نے لوگوں کو سامان سر پر اٹھا کر پھرتے دیکھا ہے زندگی اور جائیداد کا تحفظ بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے سیلاب سے زندگیوں اور جائیداد دونوں کا نقصان ہوتا ہے،سیالب کے بعداچھے خاصے خاندان اجڑ جاتے ہیں دینے والا ہاتھ لینے والا ہاتھ بن جاتا ہے،عدالت ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے گی،تاکہ آئندہ ممکنہ سیلاب سے بچا جا سکے عدالت نے کیس کی آئند سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔