ٹرین حادثہ،12سے 14 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے،سعد رفیق ، ابتدائی تحقیقات میں کسی قسم کی دہشتگردی یا دھماکے کے شواہد نہیں ملے تاہم دہشتگردی کے پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جارہا ، 72گھنٹوں میں حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی،وفاقی وزیر ریلوے

جمعہ 3 جولائی 2015 08:52

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جولائی۔2015ءِ) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے گوجرانوالہ میں ٹرین حادثے میں 14 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹرک بالکل درست تھا ابتدائی تحقیقات میں کسی قسم کی دہشتگردی یا دھماکے کے شواہد نہیں ملے ہیں تاہم واقع میں دہشتگردی کے پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جارہا ہے 72گھنٹوں میں حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار جائے حادثہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ٹرین حادثے میں بارہ سے چودہ افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے ابتدائی تحقیقات میں کسی قسم کی دھماکے یا دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے ہیں تحقیقاتی ادارے اور ریلوے انجینئر حادثے کی تحقیقات کررہی ہیں اس سلسلے میں ابتدائی رپورٹ آج بھی جاری کردی جائینگی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک کے خستہ خالی ہونے کے حوالے سے باتیں بے بنیاد ہیں اگر ٹریک پر تھوڑا بہت مسئلہ ہوتا تو ڈرائیور الرٹ ہوجاتا ریلوے سال میں چار مرتبہ خستہ پل کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ دی جاتی ہے یہ ٹریک بالکل درست تھا اس ٹریک پر حادثے کے سوا گھنیٹ پہلے ایکسپریس ریلوے بحفاظت اس پل سے گزری تھی جبکہ ٹریک کی جانچ پڑتال روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے پل کے خستہ حال ہونے کے حوالے سے رپورٹ دی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ ٹریک جلا ہوا ہے اور اس کی ایک سائیڈ ٹوٹی ہوئی ہے لیکن مکمل یقین سے پہلے کوئی بات بھی حتمی طور پر نہیں کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ بوگیوں کے اندر موجود سامان کو نکال دیا گیا ہے ٹرین کے ڈرائیور کو غوطہ خوروں نے پانی سے نکال لیا ہے جبکہ اس کے اسسٹنٹ کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

پانی میں ڈوبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :