عمران فاروق قتل کیس میں مبینہ ملزمان کوبرطانیہ منتقل کرنے کیلئے اقدامات کریں،برطانوی وزارت داخلہ کی حکومت کوسفارش

جمعہ 3 جولائی 2015 08:52

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جولائی۔2015ءِ)برطانوی وزارت داخلہ نے برطانوی حکومت کوسفارش کی ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں مبینہ ملزمان کوبرطانیہ منتقل کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

برطانیہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی وزارات داخلہ نے برطانوی حکومت کوسفارش کی ہے کہ برطانوی حکام عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کوبرطانیہ لانے میں اقدامات کریں ،رپورٹ کاکہناتھاکہ کوئی بھی شخص پاکستانی حکومت کومطلوب ہو انہیں حوالہ نہ کیاجائے ۔پاکستان کے خلاف سازش کرنے سے متعلق معاملہ برطانوی قانون کے مطابق نمٹادیاجائیگا