مارنے اورجلسے کرنے سے کچھ نہیں ہوتا،عمران خان اپنی گول پوسٹ تبدیل کرتے رہتے ہیں ، خواجہ آصف،2018ء میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی،کراچی میں نیپراکی رپورٹ سے مطمئن نہیں ہوں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 2 جولائی 2015 09:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء)وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ مارنے اورجلسے کرنے سے کچھ نہیں ہوتا،عمران خان اپنی گول پوسٹ تبدیل کرتے رہتے ہیں ،2018ء میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی،کراچی میں نیپراکی رپورٹ سے مطمئن نہیں ہوں ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ عمران خان بیرون ملک سرمائے کاشورمچارہے ہیں لیکن انہوں نے خود7سے8ارب روپے بیرون ملک لگارکھے ہیں ،عمران خان کوخوداپنی باتیں یادنہیں رہتیں ،وہ اپنی گول پوسٹ تبدیل کرتے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بڑھکیں مارنے اورجلسے کرنے سے کچھ نہیں ہوتا،عمران خان ایمپائرکی انگلی اٹھنے کاانتظارکرتے رہے لیکن ایمپائرکی انگلی نہ اٹھ سکی ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں نیپراکی رپورٹ سے مطمئن نہیں ،کے الیکٹرک2سال سے تاخیری حربے استعمال کررہاہے ،نیپراکواپناریگولیٹری کام زیادہ بہتراندازمیں کرناچاہئے ،کے الیکٹرک نے بجلی کی تقسیم میں سرمایہ کاری نہیں کی ،خواجہ آصف نے کہاکہ 2013ء کے رمضان المبارک میں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ تھی اس وقت شہروں میں 6اوردیہی علاقوں میں 8گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے رواں سال رمضان ساراٹھیک گزرے گا۔خواجہ آصف نے ایک بارپھر2018میں لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کادعویٰ کیاہے