ملکی زرمبادلہ کے ذخائر قومی تاریخ کی بلند ترین سطح ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے، وزیراعظم نوازشریف اور وزیرخزانہ اسحق ڈار کی قوم کو مبارکباد

جمعرات 2 جولائی 2015 09:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر قومی تاریخ کی بلند ترین سطح ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے ہیں اس شاندار کامیابی پر وزیراعظم نوازشریف اور وزیرخزانہ اسحق ڈار نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار زرمبادلہ کے ذخائرساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر سے تجاوز کیے ہیں ا س سے قبل جولائی 2011میں زرمبادلہ کے ذخائر18.20ارب ڈالر کی سطح پر تھے پاکستان کو عالمی بنک ، ایشین ترقیاتی بنک کی جانب سے اس ہفتہ بالترتیب 706ملین ڈالر اور 22کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے اس کے علاوہ آئندہ آنے والے دنوں میں آئی ایم ایف کی جانب سے آٹھویں قسط کی رقم ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر 19ارب ڈالرسے تجاوز کر جائے گے ذخائر کی بلند ترین سطح پر آنے پر وزیراعظم نوازشریف اور وزیرخزانہ اسحق ڈار نے قوم کو مبارکباد دی ہے