افغانستان سے راکٹوں اور چھوٹے ہتھیارو ں سے حملہ،سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی

جمعرات 2 جولائی 2015 09:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان سے راکٹوں اور چھوٹے ہتھیارو ں سے حملے میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز نے افغان علاقے سے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا گیٹ پر سات راکٹ داغے اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے زخمیوں کو قریبی بنوں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان فورسز کی فائرنگ کا سلسلہ رک گیا افغان فورسز کی جانب سے حملے میں آر پی این جی نامی راکٹ استعمال کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :