صمصام بخاری،اشرف سوہنا سمیت پیپلزپارٹی اوکاڑہ کی قیادت تحریک انصاف میں شامل،منڈی بہاؤ الدین سے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اکرام اللہ رانجھا کا بھی صاحبزادے سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان،آزاد رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر بھی تحریک انصاف میں شامل،نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 2 جولائی 2015 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جولائی۔2015ء)منظور وٹو کے علاوہ اوکاڑہ سے پیپلز پارٹی کی تنظیم نے سابق وزیر مملکت صمصام بخاری کی زیر قیادت تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا ہے۔ منڈی بہاؤ الدین سے بھی مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اکرام اللہ رانجھا نے اپنے صاحبزادے سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا ہے ۔

اوکاڑہ سے پیپلزپارٹی کے ناراض رہنما عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچے جن میں سابق وزیر مملکت صمصام بخاری ، سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا ،شفیق کمبوہ ، محمد عارف خان ، حفیظ نذیر ، شیخ عبدالشکور ، وسیم اختر ، سید علی کرمانی اور آزاد رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر منڈی بہاؤ الدین سے سابق رکن پنجاب اسمبلی اکرام اللہ رانجھا اور ان کے صاحبزادے نے عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا ہے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصافکے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں تمام رہنماؤں نے تحریک انصاف کی ممبر شپ فارم پر کرکے اس پر دستخط کردیئے ہیں۔ سابق وزیرمملکت صمصام بخاری اپنا استعفی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو بھجوادیا ہے اب تحریک انصاف اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے درخواست کرے گی کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے اراکین کو آزاد بینچوں کی بجائے تحریک انصاف کی نشستوں پر بٹھایا جائے ۔