چینی آبدوزوں کی پاکستانی پانیوں میں داخلے کی رپورٹس پر گہری نظر ہے ،بھارت،بحریہ کو تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھرپور طریقے سے اس کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے گا،وائس ایڈمرل بھارتی بحریہ

بدھ 1 جولائی 2015 09:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جولائی۔2015ء)چین کی آبدوزوں نے بحیرہ عرب عبور کرکے گزشتہ ماہ کراچی بندرگاہ داخل ہونے بارے رپورٹوں پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی بحریہ نے کہا ہے کہ یہ کوئی بڑے خدشے کا معاملہ نہیں ہے تاہم وہ ایسی تمام سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ سٹاف کے نائب سربراہ وائس ایڈمرسل پی میوریوگیسین نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی دوسرے ملک کی آبدوزیں کسی تیسرے ملک میں داخل ہونا کوئی بڑا خدشہ نہیں ہے،تاہم ان کی نگرانی ہم جاری رکھیں گے جو بھی آبدوز ہمارے خطے میں آپریٹ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات کے مطابق ہم ضروری احتیاطی اقدامات بھی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دیگر کئی ممالک سے بھی تعلقات ہیں تاہم اپنے ہمسائیے کی نگرانی ہم جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ دوسری بحریہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے کسی بھی آپریشن سے نمٹنے اور چیلنجز پر پورا اترنے کیلئے اپنی بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرینگے