چاند دیکھنے کا معمہ ،وزارت مذہبی امور کا ایک اور کمیٹی بنانے کا فیصلہ،کمیٹی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات مرتب کر کے وزارت کو پیش کرے گی

بدھ 1 جولائی 2015 09:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جولائی۔2015ء) چاند دیکھنے کا معمہ حل نہ ہو سکا ،وزارت مذہبی امور کا ایک اور کمیٹی بنانے کا فیصلہ ،کمیٹی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات مرتب کر کے وزارت کو پیش کرے گی ،وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی پیر امین الحسنات کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا خفیہ اجلاس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ،جس میں چاند دیکھنے کا معاملہ زیر غور آیا اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پورے ملک میں ایک ہی وقت میں ماہ رمضان اور عیدیں منانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو تمام مسائلکو سامنے رکھتے ہوئے سفارشات مرتب کرکے وزارت مذہبی امور کو پیش کرے گی کمیٹی میں اسلامی نظریاتی کونسل اور رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کو شامل کیا جائے گا اس موقع پر وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی اپنا کام احسن طریقہ سے کر رہی ہے کمیٹی کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے قواعد وضوابط متعارف کروائے جائیں گے تا کہ چاند دیکھنے کیلئے در پیش مسائل حل کئے جا سکیں وزیر مملکت کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل سمیت چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے صوبائی وزراء برائے مذہبی امور نے بھی شرکت کی

متعلقہ عنوان :