عمران فاروق قتل، سکارٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی معاونت اور مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

بدھ 1 جولائی 2015 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جولائی۔2015ء)وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کی تفتیش کے لیے سکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی معاونت اور مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے پرمشتمل جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی پر مشتمل تین رکنی ٹیم نے وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری ہونے کے بعد ایف آئی اے ٹیم نے ملزم رانا معظم علی سے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے ۔خبر رساں ادارے کو ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی نے بتایا کہ جے آئی ٹی بہت جلد اپنی تفتیش مکمل کرنے کے بعد رپورٹ متعلقہ فورم پر جمع کروا دے گی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ انکی تفتیش کا آغاز ملزم رانا معظم علی سے کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :