روس پاکستان کو کراچی سے لاہور تک 1100 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھانے کیلئے دو ارب ڈالر دے گا،وزیر اعظم کے دورہ ماسکو میں معاہدہ پر دستخط ہوں گے

منگل 30 جون 2015 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جون۔2015ء) پاکستان نے کراچی سے لاہور تک گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے نیا شرا کت دار تلاش کرلیا ہے ، کراچی سے لاہور تک 1100 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھانے کیلئے روس پاکستان کو دو ارب ڈالر دے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 19 جولائی کو ماسکو کا دورہ کریں گے جس میں بجلی اور گی سکا بحران ختم کرنے کیلئے وزیراعظم روس کے ساتھ توانائی بحران ختم کرنے کیلئے معاہدہ کریں گے جس کے مطابق روس کراچی سے لاہور تک 1100 کلومیٹر مائع قدرتی گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے پاکستان کو دو بلین ڈالر فراہم کرے گا جبکہ یہ منصوبہ چائنہ‘ پاکستان راہداری کا حصہ بننے کیلئے بھی تیار ہے۔

اس دورے کے دوران ویراعظم شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن میں شرکت کریں گے جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس وقت پاکستان کو توانائی کا سب سے بڑامسئلہ درپیش ہے جبکہ روس قدرتی گیس سے مالا مال ہے اور روس اس منصوبے میں پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ پاکستان توانائی بہران وک حل کرنے کیلئے اس وقت دو اہم ایل این جی پائپ لائن پر کام کررہا ہے جس میں گوادر پائپ لائن اور ساؤتھ پائپ لائن شامل ہیں۔