وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج کراچی پہنچیں گے،گرمی سے ہونیوالی ہلاکتوں ،بجلی کی صورتحال اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،بلاول بھٹو زرداری (آج ) وزیراعظم سے ملاقات کرکے کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تحفظات پیش کریں گے

پیر 29 جون 2015 08:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جون۔2015ء ) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آج پیر کو کراچی پہنچ رہے ہیں وزیر اعظم کو کراچی میں گرمی سے ہونیوالی ہلاکتوں ،بجلی کی صورتحال اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ۔دوسری جانب وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات بھی متوقع ہے ۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور بلاول بھٹو وزیر اعلی ہاؤس میں ملاقات کریں گے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو وزیر اعظم کو لوڈ شیڈنگ سے متعلق تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے ۔پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کے مسائل کے حل کے لئے فری ہینڈ دیدیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ادھرپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری(آج ) پیر کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرکے کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تحفظات پیش کریں گے۔

اتوار کو پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کے دورہ کراچی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری (آج) پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں ہو کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تحفظات پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی طرف سے وزیراعظم کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے بلاول بھٹو کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے۔