برطانوی پولیس افسران کی دو رکنی ٹیم ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں آج اسلام آباد پہنچے گی،وزارت داخلہ

پیر 29 جون 2015 08:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جون۔2015ء) وفاقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ برطانوی پولیس افسران کی دو رکنی ٹیم آج(پیر ) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج بروز پیر عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ ملزم معظم علی سے تحقیقات کرانے کے ہوالے سے برطانوی پولیس کی دو رکنی ٹیم اسلام آبادپہنچ رہی ہے۔ رپورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر سکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم میں اضافہ ہوسکتا ہے۔