شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں سیکو ر ٹی فورسز کی کا روائی ، 24 دہشتگرد ہلاک، متعدد ز خمی ،زخمیوں کو طبی امداد کے بعد سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا،ہلاک اور زخمیوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،،جیٹ طیاروں کی شیلنگ سے دہشتگرد وں کے ٹھکا نے تبا ہ

پیر 29 جون 2015 08:49

شوال/خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جون۔2015ء)شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کے قریب گربز کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 10دہشتگرد ہلاک جبکہ 6دیگر زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے بعد سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا،ہلاک اور زخمیوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،جیٹ طیاروں کی شیلنگ سے 3ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

جبکہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 14دہشتگرد ہلاک ہوگئے میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کے قریب گربز کے مقام پر سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ایک بڑے گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر فضائی کارروائی کی ہے جس میں10دہشتگرد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام اور تحریک طالبان سے ہے جبکہ کارروائی کے دوران جیٹ طیاروں کی شیلنگ سے دہشتگردوں کے تین ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں کے ایک بڑے گروہ کا اجلاس جاری تھا کہ سیکورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی جسکے بعد زمینی کارروائی میں چھ زخمی دہشتگردوں کو حراست میں لیا جنہیں طبی امداد کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔

دوسری جانب خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 14دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،جیٹ طیاروں کی شیلنگ سے 4ٹھکانے تباہ بھی ہوگئے ہیں،ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز خیبرایجنسی کے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ایک بڑے گروہ کی نقل وحرکت کی خفیہ اطلاعات پر سیکورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی ہے جس میں 14دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جیٹ طیاروں کی شیلنگ سے دہشتگردوں کے چار ٹھکانوں کو تباہ کردیاگیا،فضائی آپریشن کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں زمینی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :