طارق میر مالی معاملات میں صرف الطاف حسین کو جوابدہ تھے،طارق میر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ،گزشتہ چالیس سال سے لندن میں مقیم ہیں

اتوار 28 جون 2015 08:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء) ایم کیو ایم کو بھارتی جاسوس ایجنسی ”را“ سے ملنے والی رقوم کا راز فاش کرنے والے طارق میر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مالی معاملات میں صرف الطاف حسین کو جواب دہ تھے۔ طارق میر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور گزشتہ چالیس سال سے لندن میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

طارق میر منی لانڈرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ایم کیو ایم کے ایک اور بااثر رہنماء محمد انور کر رشتہ دار بھی ہیں اور بھارتی ایجنسی سے رقوم لینے کے امور پر محمد انور بھی راز دار تھے۔

طارق میر کے انکشافات کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت بہت مشکل میں پھنسی ہوئی ہے اور 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک رابطہ کمیٹی نے انکشافات کا جواب نہیں دیا اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کے اترے ہوئے پریشان چہرے طارق میر کے سچ پر مبنی بیان کی گواہی دے رہے ہیں۔