لاہور ،انسداد دہشتگردی فورس نے القاعدہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا ، حسن ظہیر افغان طالبان کیلئے فنڈنگ کرتا تھا تھا، ملزم سے لاکھوں روپے اور نفرت پھیلانے والا مواد برآمد

اتوار 28 جون 2015 08:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء)لاہور میں انسداد دہشتگردی فورس کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے شوق چوک میں جناح ہسپتال کے قریب محکمہ انسداد دہشتگردی فورس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم رکن حسن ظہیر کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم حسن ظہیر افغان طالبان کے لئے فنڈنگ کرتا تھا اور ملزم لاہور کا امیر تھا۔

کارروائی کے دوران ملزم حسن ظہیر سے لاکھوں روپے اور نفرت پھیلانے والا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔گرفتاری کے بعد ملزم حسن ظہیر کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا اور تفتیش کے لئے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے،جہاں مزید اہم انکشافات کی توقع ہے

متعلقہ عنوان :