بھارتی ایجنسی ”را“ سے 55 ایم کیو ایم کے کارکنوں کا کراچی میں دہشت گردی کیلئے تربیت حاصل کرنے کا انکشاف، بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے والوں میں فاروق دادا‘ ارشد چٹا‘ اجمل پہاڑی اور جاوید لنگڑا بھی شامل ہیں

اتوار 28 جون 2015 08:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء) بھارتی ایجنسی ”را“ سے 55 ایم کیو ایم کے کارکنوں نے کراچی میں دہشت گردی کیلئے تربیت حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے‘ بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے والوں میں فاروق دادا‘ ارشد چٹا‘ اجمل پہاڑی اور جاوید لنگڑا بھی شامل ہیں۔ بھارت کی جاسوس ایجنسی ”را“ نے کراچی کا امن تہہ و بالا کرنے کیلئے ایم کیو ایم کی قیادت سے اپنے مبینہ خفیہ معاہدے کے تحت ان لوگوں کو مہلک ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دی۔

(جاری ہے)

تربیت حاصل کرنے والوں میں شاکر چھوٹا‘ وسیم‘ ریحان‘ ارشد ‘ کلیم‘ خالد شمیم وکی‘ احتشام‘ سعید کنجا‘ جنید ‘ سلمان‘ وسیم‘ کامران غوری‘ نوید نونی‘ طارق زیدی ‘ خالد گنجا ‘ رحیم امتیاز‘ شہزاد بھورا‘ علی‘ بلال‘ طاہر ریحان‘ فیروز فوجی‘ طاہر تارا‘ ریاض لاکر ‘ نورا ظفر ٹینشن ‘ راجو‘ محمد شفیق جمی وسیم ستار‘ نسیم غنی‘ انیس چونی‘ اقبال بھائی‘ رضوان نوید‘ ذوالفقار اظفر ‘ متین ‘ شانی دھوبی‘ شفیق کالیا‘ ڈاکٹر رشید ‘ طارق ‘ ناصر کھاجی اور اسلم اچھا بھی شامل ہیں ۔ فہرست پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حاصل کرلی ہے۔