پنجاب حکومت کا طاہر القادری کی وطن واپسی پر فول پروف سیکورٹی دینے کا فیصلہ

اتوار 28 جون 2015 08:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء)پنجاب حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر فول پروف سیکورٹی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،عوامی تحریک کی جانب سے ڈی سی او لاہور کو سیکورٹی مہیا کرنے کے لئے مراسلہ ارسال کر دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو دہشتگردوں کی جانب سے جان کا خطرہ ہے اس لئے حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کی جائے گی،اس حوالے سے عوامی تحریک کے سینئر رہنما رحیق عباسی نے ڈی سی او لاہور کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد،ممکنہ روٹ اور سیکورٹی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

طاہر القادری 29جون کو وطن واپس آئیں گے۔وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری کو پرامن احتجاج کرنے کی مکمل اجازت ہے لیکن تشدد کی سیاست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ اس بار طاہر القادری ملک کو عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دیں گے اور ملک میں امن کی فضاء کو برقرار رکھیں گے

متعلقہ عنوان :