کراچی، گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود ہیٹ سٹروک کا سلسلہ نہ رک سکا،مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے

اتوار 28 جون 2015 08:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جون۔2015ء)کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود ہیٹ سٹروک کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ ہفتہ کو مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے سات روز میں جاں بحق افراد کی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز کراچی کے جناح ہسپتال میں گرمی ، حبس اور ہیٹ سڑوک کے مزید 13 مریض دم توڑ گئے بلال ہسپتال میں پانچ اور عباسی شہید ہسپتال میں بھی پانچ مریضوں نے جان کی بازی ہار دی کراچی اور سندھ کے مختلف علاقو ں میں سات روز سے جاری ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بارہ سو سے تجاوز کرگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :