بھارت خوشحال پاکستان کے حق میں ہے ، ارون جیٹلی ،خطے میں حالات پرامن رکھنے کا انحصار پاکستان پر ہے ، بیان

ہفتہ 27 جون 2015 04:41

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء) پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دیتے ہوئے بھارت کے وزیر خزاجہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ خطے میں حالات پرامن رکھنے کا انحصار پاکستان پر ہے جبکہ بھارت خوشحال پاکستان کے حق میں ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہاہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کو ہوا دی ہے جس کے اثرات ہمارے ملک پر پڑے جب کہ وہ لگاتار سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے حالانکہ بھارت پاکستان کو ایک خوشحال اور پرامن ملک دیکھنے کے حق میں ہے انہوں نے کہا کہ حالات پرامن رکھنے کا انحصار پاکستان پر ہے جیٹلی نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے سنجیدہ ہو کر کوشش کرنی چائیں کیونکہ دہشت گردی سے خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔

متعلقہ عنوان :