”ہار لے لو،ہارلے لو،ہار لے لو“،گیلانی کا نمائندہ ”ہار“ لیکر بدر بدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،کیبنٹ ڈویژن، دفتر خارجہ کا ”ہار“ لینے سے انکار،نادرا نے لے لیا

ہفتہ 27 جون 2015 04:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نمائندہ اعزاز نیازی ”ہار“ لیکردربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،کیبنٹ ڈویژن اور دفتر خارجہ نے ہار لینے صاف انکار کر دیا تاہم بعد ازاں نادار حکام نے ہار وصول کرلیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نمائندہ ترک خاتون اول کی جانب سے دیا گیا تحفہ ”ہار“ لیکر کیبنٹ ڈویژن توشہ خانہ پہنچ گیا جہاں پر حکام نے گیلانی کے نمائندہ سے ”ہار“ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی قانون موجود نہیں جس کی بناء پر یہ ”ہار“ واپس لیا جائے لہذا دفتر خارجہ اور وزیر اعظم ہاؤس سے رابطہ کیا جائے جس کے بعد گیلانی کا نمائندہ ”ہار “ لیکر دفتر خارجہ پہنچے جہاں پر دفتر خارجہ حکام نے بھی ہار لینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اعلیٰ حکام کی جانب سے ”ہار“ کی موصولی کے حوالے سے کوئی ہدایت نامہ موصول نہیں ہوا،اعلی حکام کی جانب سے ہدایت نامہ موصول ہونے کے بعد ہار کی واپسی کیلئے دفتر خارجہ خود رابطہ کرے گا جس کے بعد یوسف رضا گیلانی کا نمائندہ ہار لیکر نادرا ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں نادرا حکام نے ”ہار“ وصول کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :