کالعدم تنظیموں پر نظر رکھیں،وزارت داخلہ کی پولیس کو ہدایت،رمضان میں کالعدم تنظیموں ،مشکوک این جی اوز ،غیر رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں کی جانب سے چندہ، ،زکوة، خیرات، فطرانہ ،صدقہ کے لیے مساجدکے استعمال اور اشتہارات کی تقسیم کی اطلاعات

ہفتہ 27 جون 2015 04:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء) کالعدم تنظیموں ،مشکوک این جی اوز اور غیر رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں کی جانب سے رمضان المبارک میں چندہ وصولی ،اشتہارات کی تقسیم ،زکوة، خیرات، فطرانہ ،صدقہ کے لیے مساجدکے استعمال کی اطلاعات پر وزارت داخلہ نے آئی جی ،ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو کڑی نظر رکھنے کی ہدایات کردی ہے ۔خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے تحت وفاقی وزارت داخلہ نے وفاقی اور صوبوں کو ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت ملک بھر میں پابندی کے بعد اور نام تبدیل کرکے کام کرنے والی کالعدم تنظیموں ،مشکوک این جی اووز اور غیر رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں کی جانب سے مسلسل پابندی کے باوجود بھی چندہ ،صدقہ ،فطرانہ کے لیے اشتہارات شائع وتقسیم کیے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے تحت دہشتگردی اور معاونت کاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پابندی کی حامل تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ اداروں کو چند ہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کالعدم تنظیموں، ذیلی ادارے اور افرادکی جانب سے مساجد ،امام بارگاہوں سمیت مارکیٹوں میں بھی چندہ دینے کی استدعا کرتے ہیں ایسے میں تنظیمیں دوبارہ سر اٹھاسکتی ہیں ان پر متعلقہ پولیس اور سیکورٹی ادارے کڑی نظر رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :