پیپلزپارٹی کی کردارکشی جاری ہے،پارٹی فوج کی عزت کرتی ہے اورکرتی رہے گی ،رحمان ملک،آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوامین فہیم کی عیادت کیلئے دبئی گئے ،آصف زرداری کے بیان کوتوڑمروڑکرپیش نہ کیاجائے، وفاقی حکومت نے بتایاکہ بلاول بھٹوکی جان کوخطرہ ہے ،خطرے کی اطلاع ”را“کے ذرائع سے ملی ہے ، رحمن ملک

ہفتہ 27 جون 2015 03:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء)سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاکہ وفاقی حکومت نے بتایاکہ بلاول بھٹوکی جان کوخطرہ ہے ،خطرے کی اطلاع ”را“کے ذرائع سے ملی ہے ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت سیاست کرے توجان کوخطرہ سامنے آجاتاہے ۔عمران خان اورن لیگ سیاست کرے تودہشتگردی کاکوئی خطرہ نہیں ہوتا،شہبازشریف اورحمزہ شہبازکوکوئی دھمکیاں نہیں ملتیں سابق وفاقی وزیرداخلہ اورپیپلزپارٹی کے رہنمارحمن ملک نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی کردارکشی جاری ہے ،آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوامین فہیم کی عیادت کیلئے دبئی گئے ،آصف زرداری کے بیان کوتوڑمروڑکرپیش نہ کیاجائے ،پیپلزپارٹی فوج کی عزت کرتی ہے اورکرتی رہے گی ۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رہنماوٴں کے بیرون ملک جانے پرکہانیاں نہیں بننی چاہئیں ،ہم پیپلزپارٹی کے جیالے ہیں کسی سے ڈرنے والے نہیں ،کہاگیاکہ بلاول بھاگ گیاہے وہ واپس آگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری میڈیاکے کہنے پربیان واپس نہیں لیں گے ،آصف زرداری پاک فوج کی عزت کرتے ہیں ،پیپلزپارٹی بھی فوج کی عزت کرتی ہے اورکرتی رہے گی ،پاکستان میں اتحادکی ضرورت ہے ۔مودی کے بیان کے بعدہم سب کواکٹھاہوجاناچاہئے ،وزیراعلیٰ سندھ کوہٹائے جانے کی خبریں بے بنیادہیں ،ایم کیوایم کے سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے علم نہیں

متعلقہ عنوان :