ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر الزامات ثابت ہوئے تو غداری کا مقدمہ بن سکتا ہے ، خواجہ محمد آصف ، ایم کیو ایم کے بچنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ نئی قیادت کو سامنے آنا چاہیے،وفاقی وزیر دفاع کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 26 جون 2015 02:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر الزامات ثابت ہوئے تو غداری کا مقدمہ بن سکتا ہے ، ایم کیو ایم کے بچنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ نئی قیادت کو سامنے آنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کیخلاف سازشیں نہیں حقیقت سامنے آرہی ہے لندن میں بیٹھ کر لوگ پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ رابطے رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین جلا وطنی میں بھارت کو جاسکتے ہیں پاکستانیوں کے دکھ درد میں شریک ہونے کے لیے پاکستان نہیں آئے ایم کیو ایم میں جو عناصر بھی ملوث ہیں ان کو پارٹی سے نکال دینا چاہیے اور پارٹی قیادت کو دفاع نہیں کرنا چاہیے ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر الزامات سچ ثابت ہوئے تو غداری کا مقدمہ بن سکتا ہے ایم کیو ایم کے ووٹرز کا بھی فرض ہے کہ وہ صاف و شفاف قیادت کو سامنے لائیں ایم کیو ایم کے بچنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ نئی قیادت سامنے آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بیٹھ کر لوگ پاکستان کیخلاف سازشیں کررہے ہیں برطانیہ کو بھی پناہ دینے والوں کو دیکھنا چاہیے ۔