عمران فاروق قتل کیس،ملزمان سے پوچھ گچھ کیلئے دو برطانوی افسران آج پاکستان آئیں گے

جمعہ 26 جون 2015 02:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء)عمران فاروق قتل کیس میں تحقیقات کیلئے برطانیہ نے میٹروپولیٹن پولیس کے دو سینئر افسران کو معظم علی سے پوچھ گچھ کیلئے آج جمعہ کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان دونوں افسران کو محسن علی اور خالد شمیم سے بھی تفتیش کی اجازت دی جائے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پولیس کے افسران عمران فاروق کے قاتلوں کو معاونت فراہم کرنے والے معظم علی سے تفتیش کے علاوہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہم افسران سے بھی ملاقاتیں کریں گے

متعلقہ عنوان :