پاکستان کی افغان پارلیمنٹ پرحملے میں ملوث ہونے کے الزامات کی سختی سے تردید، ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، ایسے بے بنیادالزامات سے بین الاقوامی اداروں اورافغان عوام کوگمراہ نہیں کیاجاسکتا،ترجمان دفترخارجہ

جمعہ 26 جون 2015 02:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء)پاکستان نے افغانستان میں پارلیمنٹ پرحملے میں ملوث ہونے کے بارے میں الزامات کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان کی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے الزامات مستردکرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان پرالزامات بتدریج بہترہوئے ،تعلقات کوخراب کرناہے ایسے بے بنیادالزامات سے بین الاقوامی اداروں اورافغان عوام کوگمراہ نہیں کیاجاسکتا،پاکستان افغانستان میں ہمیشہ مضبوط جمہوری نظام کاحامی رہاہے ،افغانستان میں دہشتگردی کے واقعات کی ہمیشہ مذمت کی ہے ،پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے ،افغانستان کے ساتھ قریبی تعاون سے دہشتگردی کے خاتمے کاعزم رکھتے ہیں

متعلقہ عنوان :