ایم کیوایم پر الزامات غداری کا معاملہ ہے ،حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہئے، عمران خان ،بھارت میں اگر پتہ چل جائے کسی پارٹی کے آئی ایس آئی کے ساتھ تعلقات ہیں تو وہ ایک دن بھی نہیں چل سکتی، بھارتی صحافیوں نے مجھے بتایا دلی میں الطاف حسین کو ”را“ کے کہنے پر ہی بھارت بلوایا گیا ،پاکستان اور سندھ میں حکومتیں مکمل ناکام ،گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ،کراچی میں اموات کی اصل ذمہ دار صوبائی اور وفاقی حکومتیں ہیں ۔متاثرین کے ورثاء کو فوری معاوضہ دیا جائے،کراچی میں بڑے پیمانے پر اموات کے باوجود زرداری خاندان دبئی چلا گیا ، سیالکوٹ کادرباری کہتا ہے کراچی میں لی اموات کے ہم ذمہ دار نہیں ،میں کہتا ہوں کچھ شرم کرو ،کچھ حیا کرو،جب بھی نواز شریف اور زرداری کی کرپشن پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے تو وہ جمہوریت کا رونا روتے ہیں اور کبھی این آر او کا سہارا لیتے ہیں ، پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 26 جون 2015 02:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 جون۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ میں ایم کیوایم پر لگائے گئے الزامات انتہائی سنگین ہیں، بھارتی ایجنسی سے پیسے لینا اور کارکنوں کو تربیت دلوانا معمولی بات نہیں یہ غداری کا معاملہ ہے۔ حکومت کو اس کا فوری ایکشن لینا چاہئے۔بھارت میں اگر پتہ چل جائے کہ کسی پارٹی کے آئی ایس آئی کے ساتھ تعلقات ہیں تو وہ ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔
2003میں دلی میں ہندوستان ٹائمز کے تحت ہونے والی کانفرنس میں بھارتی صحافیوں نے مجھے بتایا تھا کہ دلی میں الطاف حسین کی تصاویر ”را“ کے کہنے پر لگائی گئی ہیں اور الطاف حسین کو ”را“ کے کہنے پر ہی بھارت بلوایا گیا ہے۔ اسی کانفرنس میں الطاف حسین نے اپنی تقریر میں قیام پاکستان کو برصغیر کا سب سے بڑا جرم قرار دیا تھا ۔(جاری ہے)
حکومت بی بی سی کی رپورٹ کی تحقیقات کرے ۔
اگر ایم کیو ایم بے گناہ ہے تو وہ بی بی سی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کرے ۔پاکستان اور سندھ میں حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں ۔گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔کراچی میں ہونے والی اموات کی اصل ذمہ دار صوبائی اور وفاقی حکومتیں ہیں ۔متاثرین کے ورثاء کو فوری طور پر معاوضہ دیا جائے ۔عوام ایسے لوگوں کو انتخاب کرنے سے گریز کریں جن کی ملک سے باہر ہے ۔کراچی میں بڑے پیمانے پر اموات ہوئی ہیں ،جس کے باوجود زرداری خاندان دبئی چلا گیا ہے ۔سیالکوٹ کادرباری کہتا ہے کہ کراچی میں ہونے والی اموات کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں ۔میں کہتا ہوں کہ کچھ شرم کرو ،کچھ حیا کرو۔جب بھی نواز شریف اور زرداری کی کرپشن پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے تو وہ جمہوریت کا رونا روتے ہیں اور کبھی این آر او کا سہارا لیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارٹی کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی ،عمران اسماعیل ،ڈاکٹر عارف علوی ،خرم شیر زمان ،جمال صدیقی اوردوا خان صابر بھی موجود تھے ۔عمران خان نے کہا کہ بی بی سی میں ایم کیو ایم کے حوالے سے چلنے والی فلم بڑی اہم ہے اور اس میں سنگین الزامات لگائے گئے ہیں ۔ایم کیو ایم جب ہم پر اربوں روپے کے ہرجانے کا دعویٰ کرسکتی ہے تو بی بی سی کے خلاف کیوں نہیں ۔اگر ایم کیو ایم ایسانہیں کرتی ہے تو اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ ماضی میں متعدد بار اچانک ہونے والے واقعات کے پس پردہ ”را“ ہی تھی اور ”را“ ہی ملوث رہی ہے اور ”را“ ہی کہنے پر یہ فسادات کرائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت ایک غیر ملکی اخبار کی رپورٹ پر بول اور ایگزیکٹ کے خلاف فوری ایکشن لے سکتی ہے تو ایم کیو ایم کے خلاف شائع ہونے والی رپورٹ پر ایکشن کیوں نہیں لے رہی ہے ۔میں اس بات کا عینی شاہد ہوں کہ 2003میں دلی میں ہندوستان ٹائمز کے تحت کانفرنس ہوئی تھی ،جس میں الطاف حسین اور میں دونوں شریک تھے ۔دلی میں الطاف حسین کی تصاویر لگی ہوئی تھیں ۔میں نے وہاں کے صحافیوں سے پوچھا کہ یہ سیاست پاکستان میں کرتا ہے یہاں اس کو کوئی جانتا بھی نہیں ہے اس کے باوجود اس کی تصاویر یہاں کیوں لگی ہے ؟ تو بھارتی صحافیوں نے مجھے بتایا کہ یہ ”را“ کے کہنے پر لگائی گئی ہیں ۔عمران خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ آپ اب تک خاموش کیوں رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں اس پر کبھی خاموش نہیں رہا بلکہ متعدد بار اس کا اظہار بھی کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسی کانفرنس میں الطاف حسین نے اپنے خطاب میں قیام پاکستان کو برصغیر کا سب سے بڑاجرم قرار دیا تھا ۔عمران خان نے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث شہر میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقیقتاً یہ اللہ کا عذاب ہے ۔اسی طرح کا عذاب کچھ دن پہلے ہندوستان میں بھی آیا تھا اور 2ہزار سے زائد لوگ اس جہاں سے چلے گئے تھے ۔لیکن سوال یہ ہے کہ جب ہندوستان میں اس طرح کی صورت حال پیدا ہوئی تھی ہماری حکومت نے مناسب انتظامات کیوں نہیں کیے ۔انہوں نے کہا کہ حقیقت میں سندھ میں گورننس نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے ۔تمام ادارے مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں ۔کرپشن مافیا حاوی ہے ۔سندھ کی گورننس کو کرپشن نے تباہ کردیا ہے ۔جبکہ حکومت سندھ کا دعویٰ ہے کہ پانچ سال میں صحت ،تعلیم اور ترقیات کی مد میں 1500ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں لیکن یہ کہیں دکھائی نہیں دے رہے ہیں ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ رقم کرپشن کی نظر ہوئی ہے ۔جبکہ سندھ کی پولیس بھی سیاست زدہ ہوچکی ہے اور امن و امان تباہ ہوگیا ہے ۔نصیر اللہ بابر کے دور میں حکومت کے کہنے پر آپریشن میں شریک پولیس اہلکاروں کو چن چن کر ماردیا گیا ۔یہی وجہ ہے کہ امن اب تباہ ہے ۔جب تک گورننس ٹھیک نہیں ہوگی حالات بھی ٹھیک نہیں ہوں گے ۔گورننس کو ٹھیک کرنے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوں ۔عمران خان نے کہا کہ گورننس ٹھیک کرنے کا بہترین حل بلدیاتی نظام ہے ،جس کے تحت اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوتے ہیں ۔کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوتے تو ایک میئر ہوتا ،جو انتظامات کو سنبھالتا ۔میری تجویز ہے کہ فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں ۔بدقسمتی سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے چھ چھ باریاں لیں لیکن کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے ۔خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ہوگئے ہیں ۔تیس فیصد فنڈز بلدیاتی اداروں کو ملے گا اور گاوٴں کی سطح تک اختیارات منتقل کردیئے گئے ہیں ۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ تھر میں بچے آج بھی بھوک اور افلاس سے مررہے ہیں ۔یہ شرمناک بات ہے ۔آج میں نے جناح اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی ہے ۔وہاں کے ایڈمنسٹریٹر نے مجھے بتایا کہ گزشتہ چند یوم میں 8ہزار سے زائد ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریض اسپتال میں لائے گئے ہیں ،جن میں سے ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ہمیں وہاں پر حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی ۔لوگ انفرادی طور پر مدد کررہے ہیں ۔وہاں پر رینجرز اور فوج بھی سرگرم نظر آئی ۔اس مشکل مرحلے پر شاہی خاندان دبئی پہنچ گیا ہے ۔آصف علی زرداری کو متاثرین کی دادرسی کرنے کی بجائے باہر جانے کی جلدی تھی ۔میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کبھی بھی کسی ایسی پارٹی کو ووٹ نہ دیں جس کے اثاثے باہر ہوں ۔ایم کیو ایم کے قائد 23سال سے باہر بیٹھ کر سیاست کررہے ہیں ۔زرداری کے باہر محلات اور اثاثہ جات ہیں ۔اسی طرح نواز شریف کے محلات بھی باہر ہیں ۔ان کا بیٹا ایک وسیع و عریض مہنگے گھر میں رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال صرف پاکستانیوں نے دبئی میں 400ارب روپے کی جائیدادیں خریدی ہیں ۔اگر جائز رقم سے کوئی ایسا کرتا ہے تو یہ جرم نہیں ہے لیکن یہ سب کالے دھن سے ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں سے بکسوں میں لانچوں کے ذریعہ پیسے باہر بھجوائے جارہے ہیں ۔نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خود لکھ کر دیا ہے ۔یہ لوگ کبھی کرپشن ختم نہیں کرسکتے ۔باہر جانے والا پیسہ کرپشن اور کالے دھن کے ذریعہ باہر جارہا ہے ۔نواز شریف ایک میٹرو بنا کر کروڑوں روپے کے اشتہارات دے رہے ہیں اور یہ میٹرو تین گنا زیادہ رقم میں بنی ہے ۔ملک ریاض اشتہار دے تو بات سمجھ میں آتی ہے کیونکہ اس کا ذاتی پیسہ ہے جبکہ نواز شریف کا ذاتی نہیں ہے ۔عمرا ن خان نے کہا کہ سیالکوٹ کادرباری کہتا ہے کہ کراچی میں ہونے والی اموات کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں ۔میں کہتا ہوں کہ کچھ شرم کرو ،کچھ حیا کرو ۔یہ مینڈیٹ تمہار ا نہیں ہے تو پھر کس کا ہے ۔بجلی کی قیمتوں میں انہوں نے دو گنا اضافہ کیا ہے ۔تیل کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں کمی ہوئی ہے ۔اس کے برعکس یہاں اضافہ کیا جارہا ہے یہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔ہم بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔جب بھی نواز شریف اور زرداری کی کرپشن پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے تو وہ جمہوریت کا رونا روتے ہیں اور کبھی این آر او کا سہارا لیتے ہیں ۔دراصل یہ جمہوریت کو نہیں خود ان کو خطرہ ہوتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتساب سب کے خلاف اندھا ہونا چاہیے ۔مجرم چاہے سیاست دان ہو یا کوئی اور اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔کراچی میں 230ارب روپے کالے دھن کی بات غلط نہیں ہے ۔اگر اس کے خلاف کوئی کارروائی کررہا ہے تو اس سے جمہوریت کو کیا خطرہ ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف کراچی میں اموات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہوجائیں ۔قبل ازیں عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمران اسماعیل ،علی زیدی اور دیگر کے ہمراہ جناح اسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ کیا اس موقع پر جناح اسپتال کی انتظامیہ نے عمران خان کا استقبال کیا ،پی ٹی آئی کے کارکنان نے اسپتال کی ایمرجنسی کا گیٹ بند کر دیا جس کی وجہ سے ایمر جنسی میں لائے جانے والے مریض باہر تڑپتے رہے اور ان کے اہل خانہ دروازہ کھول؛نے کی فریاد کرتے رہے تاہم جب تک عمران خان ایمرجنسی میں موجود رہے دروزہ نہیں کھولا گیا اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنان اور مریضوں کے اہل خانہ کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی ہوئے ۔اسپتال انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گیٹ ہم نے بند نہیں کیا تھا بلکہ عمران خان کے ساتھ آئے ہوئے کارکنان نے بند کیا تھا۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سربراہ عمران خان نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا ہے اور ہیٹ سٹروک سے متاثر افراد کی عیادت کی ہے اور مریضوں سے امدادی کارروائیوں سے متعلق بھی دریافت کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے لندن سے واپسی کے بعد پی ٹی آئی کراچی کی مقامی قیادت کے ہمراہ جناح ہسپتال کا دورہ کیا ۔ ہسپتال پہنچنے پر شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی نے عمران خان کا استقبال کیا ہے اور مریضوں کی تعداد اور علاج سے متعلق بریفنگ بھی دی ہے جبکہ ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ پر عمران خا کی گاڑی کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عمران خان کی گاڑی کو روک دیا تھا جس کے بعد وہ پیدل چل کر ایمرجنسی وارڈ میں پہنچے ۔مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت عمران اسماعیل ، فیصل واڈہ ، عارف علوی ، ناز بلوچ سمیت پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن بھی عمران خان کے ہمراہ تھے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 26 جون 2015 کی مزید خبریں
-
کولمبو ٹیسٹ میں پاکستانی ٹاپ آرڈر پھر ناکام، پلیئرز نے مصبا ح الحق کے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کے فیصلے پر پانی پھیر دیا ، پوری ٹیم 138رنز پر ڈھیر ، محمد حفیظ 42، اظہر علی 26رنز بنا کر نمایاں رہے ، باقی کوئی ... مزید
-
کولمبوٹیسٹ ، ٹی وی ایمپائرپال رائفل اور میچ ریفری کرس براڈ کی غلط فیصلے پرپاکستانی ٹیم سے معذرت
-
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستانی بلے باز ٹاپ 30 سے بھی باہر،اے بی ڈی ویلیئرز کی ٹاپ پوزیشن برقرار ، باؤلنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار، آف سپنر سعید اجمل ساتویں ... مزید
-
محمد حفیظ کاباؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دینا افسوسناک بات ہے : سعید اجمل،ٹیم میں باؤلرز کو اپنی کاکردگی بہتر بنانی ہو گی لیکن بلے باز بھی اچھی پرفارمنس نہیں دکھا پا رہے،ٹیم کی پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی ... مزید
-
مسلم لیگ ن کے حافظ حفیظ الرحمٰن بلا مقابلہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ منتخب،آج حلف اٹھائیں گے
-
اورکزئی ایجنسی ، سیکورٹی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید، دو زخمی ،فورسز کی جوابی کاروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک،دہشت گرد ساتھیوں کے لاشیں لیکر اسلحہ چھوڑ کر فرار
-
بتایاجائے سٹون کرشنگ سے کتنے لوگ مرگئے اورکتنے اورمریں گے؟جسٹس جواد خواجہ ، یورپ میں کوئی واقعہ ہوجائے تواس وقت کے حکام تک استعفیٰ دے دیتے ہیں، یہاں دھوپ سے اتنے لوگ مرگئے کہاجاتاہے کوئی بات نہیں، ... مزید
-
کرا چی ہلاکتیں ،کے الیکٹرک کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو وفاق اور حکومت سندھ 25 لاکھ فی کس معاوضہ د ے ، در خواست گزار
-
سانحہ آرمی پبلک سکول میں زخمی تین طلبا کے کراچی، لاہور میں علاج کیلئے 1.70ملین روپے کی منظور
-
سپیکر کا رویہ ناقابل برداشت ہے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاؤں گا،شیخ رشید، اسمبلی میں پہلے تو بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی اگر اجازت مل جائے تو مائیک بند کر دیا جاتا ہے،میڈیا سے گفتگو
-
نئے قانون میں این جی اوز اور مدارس کی غیرملکی فنڈنگ پر چیک رکھنے کااعلان
-
مستونگ ،مسافر بس ا ور ٹرک میں تصادم ،12 افراد جاں بحق، آٹھ زخمی، نعشیں اور زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل
-
کالعدم مذہبی تنظیموں کی حرکتوں پر نظر رکھنے کیلئے نیا پلان آف ایکشن تیار،تنظیموں کی جانب سے اشتہارات وغیرہ بھی شائع و تقسیم کئے جارہے ہیں جن میں چندہ،صدقہ،فطرانہ کی رقم دینے کی اپیلیں
-
حکومت کے خلاف احتجاج،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ایک ہو گئیں، تحریک انصاف آج صوبہ بھر میں یوم سوگ منائے گی
-
آسٹریلیا میں دہشت گردی کے مرتکب افراد کی شہریت ختم کرنے کابل پارلیمنٹ میں پیش،قانون ملکی آبادی کو شدت پسندی پر مائل ہونے سے روکنے کے لیے پیش کیا گیا،آسٹریلوی وزیر برائے امیگریشن
-
امر یکی صدر نے دوران تقریر بولنے والے شخص کو ہال سے باہر نکلوا دیا
-
چین پر واضح کر دیا کہ سائبر حملے برداشت نہیں کریں گے ، امر یکہ ،ہمیں یہ طے کرنا ہوگا کہ دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں کس طرح اس معاملے کو حل کرتے ہیں، دونوں ممالک سائبر دنیا کا ضابطہ اخلاق وضع کرنے کے ... مزید
-
بوسٹن بم دھماکوں کے مجرم نے متا ثر ین سے معافی کی در خواست کر دی،مجھے افسوس ہے کہ میں نے جانیں لیں اور آپ سب کو تکلیف میں مبتلا کیا، جوہر سارنیف
-
بھا رتی ریاست گجرات میں بارش اور سیلاب سے 32 افرادہلاک ، راج کوٹ اور امریلی اضلا ع کے 30 دیہات کا رابطہ باقی علاقوں سے کٹ گیا ،دریا کے کنارے آباد 17 دیہات سے قریباً چار ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل ... مزید
-
فرانس اور سعودی عرب کے درمیان 12 ارب ڈالرز کے دفا عی معاہدے طے پا گئے ، جوہری ری ایکٹروں کی خریداری کے لیے بات چیت جا ری رکھنے پر اتفا ق ،دونوں ملکوں کے درمیان ائیربس ایچ 145 کے تئیس ہیلی کاپٹروں سمیت ... مزید
-
امریکا کے مقامی شدت پسند، جہادی عناصر سے زیادہ خطرناک ہیں،امریکی اخبار
-
ایران کی حوثیوں کو اربوں جعلی ڈالروں میں معاونت کا انکشاف،فیصلہ کن طوفان آپریشن سے قبل 8 ارب ڈالرتہران سے یمن بھجوائے گئے
-
ایران کی شام کو چھ ماہ میں ایک کروڑ بیرل تیل کی سپلائی ، ایران شام کو سالانہ 35 ارب ڈالر کی امداد فراہم کرتا ہے۔ رپورٹ
-
چوہدری نثار نے برطانوی ہائی کمشنر کو بی بی سی رپورٹ پر پاکستانی موقف سے آگاہ کردیا ، رپورٹ سے متعلق حقائق تک پہنچنے کیلئے برطانوی حکومت ہماری مدد کرے، وزیر داخلہ،بی بی سی کی رپورٹ عمران فارو ق قتل ... مزید
-
کے الیکٹرک کے مسئلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،خواجہ آصف ،بنیادی مسئلہ بجلی کی قلت اور لوڈشیڈنگ ہے،کراچی سمیت مختلف علاقوں میں اموات ایک بڑا مسئلہ ہے یہ اموات موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے ہوئی ہیں ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف کا رمضان کے آغاز پر غیر اعلانیہ لوشیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار ،موسمی حالات کو پیش نظر رکھ کر پیشگی اقدامات کئے جائیں، بجلی کی پیدوار کے ساتھ ترسیل کا نطام بہتر بنایا جائے، کابینہ ... مزید
-
وزارت داخلہ بی بی سی کی رپورٹس کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے،دفتر خارجہ،پاکستان کے مفاد تمام اقدامات اٹھائیں گے،بھارت نے اقوام متحدہ میں سیاست کرنے کی کوشش کی ،زید حامد سعودی عرب میں گرفتار ہیں،رہائی ... مزید
-
ایم کیوایم پر الزامات غداری کا معاملہ ہے ،حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہئے، عمران خان ،بھارت میں اگر پتہ چل جائے کسی پارٹی کے آئی ایس آئی کے ساتھ تعلقات ہیں تو وہ ایک دن بھی نہیں چل سکتی، بھارتی صحافیوں ... مزید
-
کراچی، گرمی کی حالیہ شدید لہر کے باعث سندھ بھر میں لْو لگنے اور پانی کی کمی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1011ہوگئی
-
متحدہ کے کارکن وقاص شاہ کے قتل میں ملوث سیاسی جماعت کا کارکن شہداد پور سے گرفتار ،نائن زیرو پر چھاپے کے دران ملزم نے میڈیا کو فوراً وقاص کی لاش کے قریب بلایا اور واویلا کیا رینجرز نے فائرنگ کرکے ہلا ... مزید
-
بجلی چوروں کیخلاف سخت ایکشن، بجلی کو نیشنل ایکشن پلان میں شامل کیا جائے،مرادسعید ،بجلی کے نادہندگان میں تو صدر اور وزیراعظم ہاؤس بھی شامل ہیں کیا ان کی بجلی بھی منقطع کی جائے گی؟قومی اسمبلی میں ... مزید
-
حکومت کا صوبوں کو بجلی کی کمپنیوں کی منتقلی سے انکار،کے الیکٹرک نے حکومت کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی کی تو وہ اس میں مداخلت کرنے کے مجاز ہوں گے۔ محمد زبیر چیئرمین نجکاری کمیشن
-
اسلام آباد ہائی کورٹ میر علی ڈرون حملہ کیس سما عت ،سی آئی اے کا نام سن کر نجا نے حکومت پر کیو ں لرزہ طاری ہو جاتا ہے وہ قانون کے الٹ کام کرنے لگتی ہے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریما رکس ، وفاق نے مقدمے ... مزید
-
پاکستان کی افغان پارلیمنٹ پرحملے میں ملوث ہونے کے الزامات کی سختی سے تردید، ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، ایسے بے بنیادالزامات سے بین الاقوامی اداروں اورافغان عوام کوگمراہ نہیں کیاجاسکتا،ترجمان ... مزید
-
اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل کا اجلاس ، پاک بھارت نمائندوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ،کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں اقوام متحدہ کی قرار دادیں اس کا ثبوت ہیں ، کشمیر یو ں نے متعدد بار انتخابات ... مزید
-
یوسف رضا گیلانی کی ایف آئی اے حکام کو ترک خاتون اول کا ہار واپس کرانیکی تحریری یقین دہانی ،آج فیصل کریم کنڈی کے ذریعے وزیراعظم ہاؤس میں ترک خاتون کا ہار جمع کرا دیا جائے گا
-
آصف زرداری سمیت بلاول بھٹو اور فریال تالپور کی بیرون ملک روانگی کے بعد پیپلز پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہونے کا قوی امکان ، زرداری دوبئی سے امریکہ جائیں گے، امریکی انتظامیہ نے گارنٹی دی تو واپسی وگرنہ ... مزید
-
نئی تجارتی پالیسی تیار، برآمدی ہدف50ارب ڈالر مقرر، باقاعدہ اعلان جولائی کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا، تجارتی پالیسی میں ہمسایہ ممالک خصوصاً افغانستان، ایران، چین، ترکمانستان، تاجکستان، ترکی، ... مزید
-
پاکستان میں گرفتار 5 تھائی طلبہ وطن پہنچ گئے، تھائی طلبہ کو 8 جون کو تھائی ایئر ویز پر سوار ہونے سے قبل اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا تھا
-
عمران فاروق قتل کیس،ملزمان سے پوچھ گچھ کیلئے دو برطانوی افسران آج پاکستان آئیں گے
-
ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر الزامات ثابت ہوئے تو غداری کا مقدمہ بن سکتا ہے ، خواجہ محمد آصف ، ایم کیو ایم کے بچنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ نئی قیادت کو سامنے آنا چاہیے،وفاقی وزیر دفاع کی نجی ٹی وی سے گفتگو
-
نواز شریف نے آصف علی زرداری کوملک چھوڑنے کامشورہ دیا،شیخ رشید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.