ذکی الرحمن لکھوی سانپ ہے جو بھارت اور چین دونوں کو شدت سے کاٹ سکتا ہے،بی جے پی

جمعرات 25 جون 2015 09:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نیکہاہے کہ لشکر طیبہ کے کمانڈر اور ممبئی حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی ایک سانپ ہے جو بھارت اور چین دونوں کو شدت سے کاٹ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے ترجمان ایم جے اکبر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزارت خارجہ نے اس ایشو کو چین کے ساتھ انتہائی سنجیدگی سے اٹھایا ہے اور امید ہے کہ چین ہماری دانشمندانہ پوزیشن کو دیکھے گا اور یہ سمجھے گا کہ دہشت گردی خصوصاً انتہائی بدترین قسم کی دہشت گردی جسے ذکی الرحمن لکھوی جیسے سانپوں کی سرپرستی حاصل ہو انتہائی بدترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذکی الرحمن ایک سانپ ہے جس نے بھارت کو ڈسنے کی کوشش کی اور اب وہ چین کو بھی ڈسنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :