پاکستان کے خلاف تجویز رد کرنے پر بھارت کا چین سے احتجاج ، مو دی چینی قیا دت کے دو ٹوک مو قف سے پر یشا ن ،معا ملہ اعلی ترین سیاسی سطح پر اٹھا دیا ،بھا رتی حکا م نے مبا لغہ آ را ئی اور جھو ٹ کا سہا را لیا ،چین اپنے دوست ملک پا کستا ن کے خلا ف ایسی جھو ٹی قراردادو ں کی ہر گز حما ئیت نہیں کر ے گا ، چینی سفا رتکا ر

جمعرات 25 جون 2015 08:58

نئی دہلی ، بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء) ا قوامِ متحدہ میں چین کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائی کی بھارتی تجویز روکے جانے پر بھارت نے چین سے ’اعلیٰ ترین سطح‘ پر احتجاج کیا ہے۔بھارت نے پاکستان میں ممبئی حملوں کے مقدمے کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے خلاف تادیبی کارروائی کی تجویز پیش کی تھی جسے چین نے ناکام بنا دیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ کا کہنا ہے کہ ’حکومت نے ذکی الرحمان لکھوی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیاں لگائے جانے کے 1267 ویں قانون کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا تھا۔انھوں نے کہا کہ ’ہم نے پابندیاں لگانے والی کمیٹی کے چیئرمین کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ہم نے کمیٹی کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ سطح پر بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’چین کی جانب سے کیے جانے والے اقدام پر بھارت نے یہ مسئلہ چین کے ساتھ اعلی ترین سیاسی سطح پر اٹھایا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ’خود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس مسئلے کو چینی قیادت کے سامنے رکھا ہے۔بھارت نے اپنی تجویز میں یہ بھی یاد دلایا کہ سلامتی کونسل کی اس کمیٹی کے قانون پر عمل کرنا ہر رکن ملک کے لیے ضروری ہے۔

تاہم چین نے اس تجویز کو یہ کہہ کر رد کر دیا کہ ہندوستان نے اس معاملے میں مکمل معلومات فراہم نہیں کیں۔خیال رہے کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق رکھنے والے مستقل رکن کی حیثیت سے پابندی کمیٹی کا بھی رکن ہے۔ ادھر چینی سفا رتی ذرا ئع کا کہنا ہے کہ بھا رت نے ہمیں جو معلو ما ت پہلے فرا ہم کیں وہ کمیٹی اجلا س میں فرا ہم کر دہ معلو ما ت سے بلکل بر عکس تھیں ، بھا رتی حکا م نے مبا لغہ آ را ئی اور جھو ٹ کا سہا را لیا تھا ،چین اپنے دوست ملک پا کستا ن کے خلا ف ایسی جھو ٹی قراردادو ں کی ہر گز حما ئیت نہیں کر ے گا ۔