کراچی ، رینجرز کی دہشت گردوں کو فنانسنگ بارے اٹھائے گئے مشاہدات پر مبنی رپورٹ کے پیش نظرحکومت سندھ نے ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی،جسٹس (ر) غلام سرور کورائی ٹاکس فورس کے سربراہ،ہوم سیکریٹری سندھ مختیار حسین سومرو ‘ مسٹر ارجن رام کے تلریجا (ر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کمیٹی کے رکن ہونگے

جمعرات 25 جون 2015 08:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جون۔2015ء)پاکستان رینجرز کی جانب سے اپیکس کمیٹی میں دہشت گردوں کو مختلف ذرائع کے ذریعے فنانسنگ کے بارے میں اٹھائے گئے مشاہدات پر مبنی رپورٹ کے پیش نظرحکومت سندھ نے جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور کورائی کی سربراہی میں ایک کمیٹی / ٹاسک فورس تشکیل دی ہے ۔ کمیٹی میں ہوم سیکریٹری سندھ مختیار حسین سومرو ‘ مسٹر ارجن رام کے تلریجا ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کمیٹی کے رکن ہونگے ۔

کمیٹی دہشت گردوں کو مختلف طریقوں سے مالی مدد کے بارے میں شواہد اکٹھے کریں گی اس کے علاوہ کمیٹی مومن آباد تھانے کے اندر فائرنگ کے واقع کی بھی تحقیقات کرے گی ۔ ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس سندھ اسمبلی کی نئی عمارت میں ہوا جسکی صدارت ٹاسک فورس کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور کورائی نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسٹر ارجن رام کے تلریجا ‘ ہوم سیکریٹری سندھ مختیار حسین سومرو اور مسٹر شہاب قمر انصاری جو کمیٹی / ٹاسک فورس کے رجسٹرار ہیں نے بھی شرکت کی اجلاس میں میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ محکموں ایجنسیوں اور عام عوام سے معلومات حاصل کی جائے گی ۔

اخبارات میں پبلک نوٹس بھی جاری کیئے جائیں گے ۔ اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی / ٹاسک فورس کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پرمنعقد کیا جائے گا تاکہ نتائج تیزی سے حاصل کرکے رپورٹ حکومت سندھ کو بھیجی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :