کراچی میں گرمی کی غیر معمولی شدید لہر میں (آج)سے سمندری ہوا کے آغاز کے باعث کمی کا امکان ، زیریں سندھ میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ‘شام سے سمندری ہوا کی بحالی کی وجہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں موسم معمول پر آنے کا امکان ‘ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ڈی آئی خان‘ ڈی جی خان‘ سرگودھا‘ راولپنڈی‘ گوجرانوالہ‘ لاہور، فیصل آباد‘ ساہیول، ملتان، میرپور خاص ڈویکن اورکشمیرمیں میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، بہاولپور، ژوب، سکھر، حیدرآباد، کراچی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ 24 جون 2015 08:49

کراچی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء) کراچی میں گرمی کی غیر معمولی شدید لہر میں کل سے سمندری ہوا کے آغاز کے باعث کمی کا امکان ہے، زیریں سندھ میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور کل شام سے سمندری ہوا کی بحالی کی وجہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں موسم معمول پر آنے کا امکان ہے، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ڈی آئی خان، ڈی جی خان، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیول، ملتان، میرپور خاص ڈویژن اورکشمیرمیں میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، بہاولپور، ژوب، سکھر، حیدرآباد، کراچی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ ڈویژن، پنجاب میں راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولپور، لاہور ڈویژن، بلوچستان میں ژوب، سبی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش لاہور میں ایئرپورٹ کے قریب 57 ملی میٹر جبکہ قصور میں47، لیہ میں41، مری میں30، مظفر آباد میں 26، سبی میں 22، کوٹلی میں 13، سرگودھا میں 12، بہاولپور ، منڈی بہاولدین اور بھکر میں11، لاہور شہر، گڑھی دوپٹہ، سیدو شریف میں10، ڈی جی خان، دیر میں09، لوئر دیر میں08، ڈی آئی خان، ژوب میں07، راولاکوٹ، مالم جبہ، کالام میں05، بہاولپور شہر، جوہر آباد میں 04، بنوں، ساہیوال، اوکاڑہ، بالاکوٹ میں03، پٹن میں02، ایبٹ آباد، کوہاٹ، گوجرانوالہ میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں49، دالبندین، موہنجوداڑو، سکھر میں45، لسبیلا، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، نوکنڈی میں44، سبی، چھور اور روہڑی میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔